(۸۰۲۹) أَخْبَرَنَاہُ أَبُو مُحَمَّدٍ : عَبْدُ اللَّہِ بْنُ یُوسُفَ الأَصْبَہَانِیُّ أَخْبَرَنَا أَبُو سَعِیدِ بْنُ الأَعْرَابِیِّ حَدَّثَنَا سَعْدَانُ بْنُ نَصْرٍ حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِیَۃَ عَنْ حَجَّاجٍ عَنْ أَبِی إِسْحَاقَ عَنِ الْحَارِثِ عَنْ عَلِیٍّ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ قَالَ : إِذَا أَکَلَ الرَّجُلُ نَاسِیًا وَہُوَ صَائِمٌ فَإِنَّمَا ہُوَ رِزْقٌ رَزَقَہُ اللَّہُ إِیَّاہُ ، وَإِذَا تَقَیَّأَ وَہُوَ صَائِمٌ فَعَلَیْہِ الْقَضَائُ ، وَإِذَا ذَرَعَہُ الْقَیْئُ فَلَیْسَ عَلَیْہِ الْقَضَائُ۔ [ضعیف]
(٨٠٢٩) حضرت علی (رض) فرماتے ہیں : جس نے روزے کی حالت میں بھول کر کھالیا تو وہ رزق ہے جو اللہ نے اسے عطا کیا ہے اور جب وہ روزے کی حالت میں قے کرلے تو اس پر قضا ہے اور جب زبردستی قے آجائے تو پھر قضا نہیں ہے۔