(۸۱۰۳) أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ أَخْبَرَنِی عَبْدُ اللَّہِ بْنُ مُحَمَّدٍ الْکَعْبِیُّ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَیُّوبَ أَخْبَرَنَا مُسَدَّدٌ حَدَّثَنَا یَحْیَی عَنْ ہِشَامِ بْنِ أَبِی عَبْدِ اللَّہِ حَدَّثَنِی یَحْیَی بْنُ أَبِی کَثِیرٍ عَنْ أَبِی سَلَمَۃَ عَنْ زَیْنَبَ بِنْتِ أَبِی سَلَمَۃَ عَنْ أُمِّہَا قَالَتْ : بَیْنَمَا أَنَا مَعَ رَسُولِ اللَّہِ -ﷺ- فِی الْخَمِیلَۃِ إِذْ حِضْتُ فَانْسَلَلْتُ فَأَخَذْتُ ثِیَابَ حِیْضَتِی۔ فَقَالَ : مَا لَکِ أَنُفِسْتِ ۔ قَالَتْ : نَعَمْ فَدَعَانِی فَدَخَلْتُ مَعَہُ فِی الْخَمِیلَۃِ قَالَتْ : وَکَانَتْ ہِیَ وَرَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- یَغْتَسِلاَنِ مِنْ إِنَائٍ وَاحِدٍ مِنَ الْجَنَابَۃِ وَکَانَ یُقَبِّلُہَا وَہُوَ صَائِمٌ۔
رَوَاہُ الْبُخَارِیُّ فِی الصَّحِیحِ عَنْ مُسَدَّدٍ ۔ [صحیح۔ اخرجہ البخاری]
(٨١٠٣) زینب بنت ابی سلمہ اپنے والد سے نقل فرماتی ہیں کہ میں ایک مرتبہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے ساتھ ایک چادر میں تھی تو میں حائضہ ہوگئیں، پھر میں وہاں سے کھسک گئی اور حیض کے کپڑے حاصل کیے تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے مجھے بلایا اور اپنے ساتھ چادر میں داخل کرلیا ، فرماتی ہیں کہ میں اور رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ایک ہی برتن سے جنابت کا غسل کیا کرتے تھے اور آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) روزے کی حالت میں بوسہ دیا کرتے ۔