(۸۱۲۲) کَمَا أَخْبَرَنَا أَبُوبَکْرٍ: مُحَمَّدُ بْنُ الْحَسَنِ بْنِ فُورَکَ أَخْبَرَنَا عَبْدُاللَّہِ بْنُ جَعْفَرٍ حَدَّثَنَا یُونُسُ بْنُ حَبِیبٍ حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ حَدَّثَنَا شُعْبَۃُ عَنِ الأَعْمَشِ قَالَ سَمِعْتُ خَیْثَمَۃَ یُحَدِّثُ عَنْ أَبِی عَطِیَّۃَ الْوَادِعِیِّ قَالَ : دَخَلْتُ أَنَا وَمَسْرُوقٌ عَلَی عَائِشَۃَ أَوْ قَالَ دَخَلْنَا عَلَی عَائِشَۃَ فَقُلْنَا : یَا أَمَّ الْمُؤْمِنِینَ إِنَّ فِینَا رَجُلَیْنِ مِنْ أَصْحَابِ النَّبِیِّ -ﷺ- أَمَّا أَحَدُہُمَا فَیُعَجِّلُ الإِفْطَارَ وَیُؤَخِّرُ السُّحُورَ، وَأَمَّا الآخَرُ فَیُؤَخِّرُ الإِفْطَارُ وَیُعَجِّلُ السُّحُورَ فَقَالَتْ: مَنْ ہَذَا الَّذِی یُعَجِّلُ الإِفْطَارَ وَیُؤَخِّرُ السُّحُورَ قُلْنَا: ابْنُ مَسْعُودٍ قَالَتْ: کَذاَکَ کَانَ یَفْعَلُ رَسُولُ اللَّہِ-ﷺ-۔
وَہَکَذَا رَوَاہُ سَعِیدُ ابْنُ أَبِی عَرُوبَۃَ وَجَرِیرُ بْنُ عَبْدِ الْحَمِیدِ عَنِ الأَعْمَشِ عَنْ خَیْثَمَۃَ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ وَاللَّہُ أَعْلَمُ۔ [صحیح]
(٨١٢٢) ابو عطیہ و داعی فرماتے ہیں کہ میں اور مسروق سیدہ عائشہ (رض) کے پاس گئے۔ ہم نے کہا : اے اُم المومنین ! اصحاب محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) میں سے دو افراد ہیں کہ ایک ان میں سے افطار جلدی کرتا ہے مگر سحری میں تاخیر کرتا ہے لیکن جو دوسرا ہے وہ افطار میں تاخیر کرتا ہے اور سحری میں جلدی کرتا ہے تو انھوں نے کہا : وہ کون ہے جو افطار میں جلدی اور سحری میں تاخیر کرتا ہے ؟ ہم نے کہا : وہ ابن مسعود (رض) ہے تو انھوں نے کہا کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) یوں ہی کیا کرتے تھے۔