hadith book logo

Sunan Al Bayhaqi: Hadith 8149

.

سنن البيهقي

8149
Sunan Al Bayhaqi
(۸۱۴۶) أَخْبَرَنَا أَبُو مَحَمَّدٍ : عَبْدُ اللَّہِ بْنُ یُوسُفَ الأَصْبَہَانِیُّ فِی آخَرِینَ قَالُوا حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ : مُحَمَّدُ بْنُ یَعْقُوبَ أَخْبَرَنَا الرَّبِیعُ بْنُ سُلَیْمَانَ أَخْبَرَنَا الشَّافِعِیُّ أَخْبَرَنَا عَبْدُ الْعَزِیزِ بْنُ مُحَمَّدٍ عَنْ جَعْفَرِ بْنِ مُحَمَّدٍ عَنْ أَبِیہِ عَنْ جَابِرٍ : أَنَّ النَّبِیَّ -ﷺ- خَرَجَ إِلَی مَکَّۃَ عَامَ الْفَتْحِ فِی رَمَضَانَ فَصَامَ حَتَّی بَلَغَ کُرَاعَ الْغَمِیمِ وَصَامَ النَّاسُ مَعَہُ فَقِیلَ لَہُ : یَا رَسُولَ اللَّہِ إِنَّ النَّاسَ قَدْ شَقَّ عَلَیْہِمُ الصِّیَامُ فَدَعَا بِقَدَحٍ مِنْ مَائٍ بَعْدَ الْعَصْرِ فَشَرِبَ وَالنَّاسُ یَنْظُرُونَ فَأَفْطَرَ بَعْضُ النَّاسِ وَصَامَ بَعْضٌ فَبَلَغَہُ أَنَّ أُنَاسًا صَامُوا فَقَالَ : ((أُولَئِکَ الْعُصَاۃُ))۔ [صحیح۔ اخرجہ مسلم]
(٨١٤٦) حضرت جابر (رض) فرماتے ہیں کہ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) رمضان میں فتح والے سال نکلے تو انھوں نے روزہ رکھا حتیٰ کہ کر اع لغمیم پہنچے اور لوگوں نے آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے ساتھ روزہ رکھا تو کہا گیا : اے اللہ کے رسول ! لوگوں پر روزہ مشکل ہوگیا ہے تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے عصر کے بعد پانی کا پیالہ منگوایا اور پی لیا اور لوگ دیکھ رہے تھے تو کچھ نے افطار کیا اور کچھ نے افطار نہ کیا، آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) تک یہ بات پہنچی کہ لوگوں نے روزہ رکھا ہوا ہے تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : یہ نافرمان لوگ ہیں۔