(۸۱۶۰) أَخْبَرَنَا أَبُو عَمْرٍو الأَدِیبُ أَخْبَرَنَا أَبُو بَکْرٍ الإِسْمَاعِیلِیُّ أَخْبَرَنَا أَبُو یَعْلَی حَدَّثَنَا أَبُو خَیْثَمَۃَ حَدَّثَنَا جَرِیرٌ عَنْ مَنْصُورٍ عَنْ مُجَاہِدٍ عَنْ طَاوُسٍ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ : سَافَرَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- فِی رَمَضَانَ فَصَامَ حَتَّی بَلَغَ عُسْفَانَ ، ثُمَّ دَعَا بِإِنَائٍ مِنْ مَائٍ فَشَرِبَ نَہَارًا لِیَرَاہُ النَّاسُ فَأَفْطَرَ حَتَّی قَدِمَ مَکَّۃَ قَالَ فَکَانَ ابْنُ عَبَّاسٍ یَقُولُ : صَامَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- فِی السَّفَرِ ، وَأَفْطَرَ فَمَنْ شَائَ صَامَ ، وَمَنْ شَائَ أَفْطَرَ۔
رَوَاہُ الْبُخَارِیُّ فِی الصَّحِیحِ عَنْ عَلِیِّ بْنِ الْمَدِینِیِّ ، وَرَوَاہُ مُسْلِمٌ عَنْ إِسْحَاقَ بْنِ إِبْرَاہِیمَ کِلاَہُمَا عَنْ جَرِیرٍ۔ [صحیح۔ اخرجہ البخاری]
(٨١٦٠) عبداللہ بن عباس (رض) فرماتے ہیں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے رمضان میں سفر کیا اور روزہ رکھا حتیٰ کہ عسفان پہنچے، پھر آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے پانی کا برتن منگوایا اور دن میں پیا تاکہ لوگوں کو دکھائیں اور آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے افطار کیا حتیٰ کہ مکہ آگئے۔ راوی کہتے ہیں : ابن عباس (رض) فرما رہے تھے کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے سفر میں روزہ رکھا اور افطار بھی کیا ، جو چاہے روزہ رکھے اور جو کوئی چاہے نہ رکھے۔