(۸۱۸۵) أَخْبَرَنَا أَبُو عَلِیٍّ الرُّوذْبَارِیُّ أَخْبَرَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ دَاسَۃَ حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحِیمِ أَبُو یَحْیَی الْبَزْازُ حَدَّثَنَا سَعِیدُ بْنُ سُلَیْمَانَ حَدَّثَنَا عَبَّادٌ یَعْنِی ابْنَ الْعَوَّامِ عَنْ أَبِی مَالِکٍ الأَشْجَعِیِّ حَدَّثَنَا حُسَیْنُ بْنُ الْحَارِثِ الْجَدَلِیُّ : جُدَیْلَۃُ قَیْسٍ أَنَّ أَمِیرَ مَکَّۃَ خَطَبَ ، ثُمَّ قَالَ : عَہِدَ إِلَیْنَا رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- أَنْ نَنْسُکَ لِلرُّؤْیَۃِ ، فَإِنْ لَمْ نَرَہُ وَشَہِدَ شَاہِدَا عَدْلٍ نَسَکْنَا بِشَہَادَتِہِمَا فَسَأَلْتُ الْحُسَیْنَ بْنَ الْحَارِثِ مَنْ أَمِیرُ مَکَّۃَ؟ قَالَ : لاَ أَدْرِی ، ثُمَّ لَقِیَنِی بَعْدَ ذَلِکَ فَقَالَ : ہُوَ الْحَارِثُ بْنُ حَاطِبٍ أَخُو مَحَمَّدِ بْنِ حَاطِبٍ ، ثُمَّ قَالَ الأَمِیرُ : إِنَّ فِیکُمْ مَنْ ہُوَ أَعْلَمُ بِاللَّہِ وَرَسُولِہِ مِنِّی وَشَہِدَ ہَذَا مِنْ رَسُولِ اللَّہِ -ﷺ- وَأَوْمَی بِیَدِہِ إِلَی رَجُلٍ قَالَ الْحُسَیْنُ فَقُلْتُ لِشَیْخٍ إِلَی جَنْبِی : مَنْ ہَذَا الَّذِی أَوْمَی إِلَیْہِ الأَمِیرُ؟ قَالَ : ہَذَا عَبْدُ اللَّہِ بْنُ عُمَرَ۔ وَصَدَقَ کَانَ أَعْلَمَ بِاللَّہِ مِنْہُ فَقَالَ : بِذَلِکَ أَمَرَنَا رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ-۔ [حسن۔ اخرجہ ابوداؤد]
(٨١٨٥) حسین بن حارث جدلی فرماتے ہیں کہ امیر م کہ نے خطبہ دیا اور کہا کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ہم سے عہد لیا کہ ہم اسے دیکھ کر قربانی کریں۔ اگر ہم اسے نہ دیکھیں اور دو عادل آدمی گواہی دے دیں تو ان دو کی گواہی پر ہم قربانی کریں گے تو میں نے امیرِ مکہ حسین بن حارث سے پوچھا تو وہ کہنے لگے : میں نہیں جانتا ۔ پھر وہ اس کے بعد مجھے ملے تو انھوں نے کہا : حارث بن حاطب محمد بن حاطب کا بھائی ہے۔ پھر امیر نے کہا : تم میں وہ شخص موجود ہے جو مجھ سے زیادہ اللہ اور رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی بات کو جانتا ہے اور اپنے ہاتھ سے اس آدمی کی طرف اشارہ کیا۔ حسین کہتے ہیں : میں نے اس شیخ سے کہا جو میرے پہلو میں تھا : یہ کون ہے جس کی طرف امیر نے اشارہ کیا ؟ اس نے کہا : یہ عبداللہ بن عمر (رض) ہے اور اس نے سچ کہا ۔ واقعۃً وہ اس سے زیادہ علم والے ہیں تو انھوں نے فرمایا : رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ہمیں یہی حکم دیا ہے۔