(۸۲۱) أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ وَمُحَمَّدُ بْنُ مُوسَی بْنِ الْفَضْلِ قَالاَ حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ : مُحَمَّدُ بْنُ یَعْقُوبَ حَدَّثَنَا أَسِیدُ بْنُ عَاصِمٍ حَدَّثَنَا الْحُسَیْنُ بْنُ حَفْصٍ عَنْ سُفْیَانَ عَنِ الأَعْمَشِ عَنْ سَالِمِ عَنْ کُرَیْبٍ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ عَنْ مَیْمُونَۃَ بِنْتِ الْحَارِثِ قَالَتْ : سَتَرْتُ النَّبِیَّ -ﷺ -وَہْوَ یَغْتَسِلُ مِنَ الْجَنَابَۃِ ، فَبَدَأَ فَغَسَلَ یَدَیْہِ ثُمَّ صَبَّ بِیَمِینِہِ عَلَی شِمَالِہِ ، فَغَسَلَ فَرْجَہُ وَمَا أَصَابَہُ ، ثُمَّ ضَرَبَ بِیَدِہِ عَلَی الْحَائِطِ ، ثُمَّ تَوَضَّأَ وُضُوئَ ہُ لِلصَّلاَۃِ غَیْرَ قَدَمَیْہِ ، ثُمَّ أَفَاضَ عَلَیْہِ الْمَائَ ثُمَّ نَحَّی قَدَمَیْہِ فَغَسَلَہُمَا۔
رَوَاہُ الْبُخَارِیُّ فِی الصَّحِیحِ عَنِ الْفِرْیَابِیِّ عَنْ سُفْیَانَ الثَّوْرِیِّ۔ [صحیح۔ أخرجہ البخاری ۲۴۶]
(٨٢١) سیدہ میمونہ بنت حارث (رض) فرماتی ہیں کہ میں نے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے لیے پردہ کیا اور آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) غسل جنابت کر رہے تھے، پہلے آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ہاتھ دھوئے، پھر دائیں ہاتھ سے بائیں ہاتھ پر پانی ڈالا اور اپنی شرمگاہ کو دھویا اور جو اس پر لگا تھا، پھر ہاتھ دیوار پر مارا، پھر نماز جیسا وضو کیا، لیکن پاؤں نہیں دھوئے۔ پھر اپنے اوپر پانی ڈالا، پھر اپنیپاؤں کو الگ جگہ جا کر دھویا۔