(۸۲۹۸) وَأَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ سَمِعْتُ أَبَا عَلِیٍّ الْحَافِظَ یَقُولُ قُلْتُ لِعَبْدَانَ الأَہْوَازِیِّ : یَصِحُّ أَنَّ النَّبِیَّ -ﷺ- احْتَجَمَ وَہُوَ صَائِمٌ فَقَالَ سَمِعْتُ عَبَّاسًا الْعَنْبَرِیَّ یَقُولُ سَمِعْتُ عَلِیَّ بْنَ الْمَدِینِیِّ یَقُولُ : قَدْ صَحَّ حَدِیثُ أَبِی رَافِعٍ عَنْ أَبِی مُوسَی أَنَّ النَّبِیَّ-ﷺ- قَالَ:((أَفْطَرَ الْحَاجِمُ وَالْمَحْجُومُ))
وَبَلَغَنِی عَنْ أَبِی عِیسَی التِّرْمِذِیِّ قَالَ سَأَلْتُ أَبَا زُرْعَۃَ عَنْ حَدِیثِ عَطَائٍ عَنْ أَبِی ہُرَیْرَۃَ مَرْفُوعًا فَقَالَ : ہُوَ حَدِیثٌ حَسَنٌ۔ [صحیح۔ ھذا اسنادہ صحیح]
(٨٢٩٨) ابوعلی حافظ کہتے ہیں کہ میں نے عبداں اھوری سے کہا : یہ درست ہے کہ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے سنگی لگوائی روزے کی حالت میں تو انھوں نے کہا : میں نے عباس عنبری سے سنا ، وہ کہتے ہیں : میں نے علی بن مدینی سے سنا وہ کہتے ہیں کہ ابورافع کی حدیث جو انھوں نے ابو موسیٰ سے بیان کی نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا حاجم ومحجوم دونوں نے افطار کیا یہ صحیح ہے۔