(۸۳۰۰) وَأَخْبَرَنَا أَبُو بَکْرٍ : أَحْمَدُ بْنُ الْحَسَنِ الْقَاضِی حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ : مُحَمَّدُ بْنُ یَعْقُوبَ أَخْبَرَنَا الرَّبِیعُ بْنُ سُلَیْمَانَ أَخْبرَنَا الشَّافِعِیُّ أَخْبَرَنَا عَبْدُ الْوَہَّابِ الثَّقَفِیُّ عَنْ خَالِدٍ الْحَذَّائِ عَنْ أَبِی قِلاَبَۃَ عَنْ أَبِی الأَشْعَثِ عَنْ شَدَّادِ بْنِ أَوْسٍ قَالَ : کُنَّا مَعَ النَّبِیِّ -ﷺ- زَمَانَ الْفَتْحِ فَرَأَی رَجُلاً یَحْتَجِمُ لِثَمَانَ عَشْرَۃَ خَلَتْ مِنْ رَمَضَانَ فَقَالَ وَہُوَ آخِذٌ بِیَدِی : ((أَفْطَرَ الْحَاجِمُ وَالْمَحْجُومُ))۔ [صحیح۔ انظر قبلہ]
(٨٣٠٠) شداد بن اوس (رض) بیان کرتے ہیں کہ ہم رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے ساتھ تھے فتح مکہ کے سال جب آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ایک آدمی کو دیکھا کہ وہ سنگی لگوارہا ہے تب رمضان کے اٹھارہ دن گذر چکے تھے اور آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے میرا ہاتھ پکڑا ہوا تھا اور فرمایا کہ حاجم ومحجوم نے افطار کرلیا۔