(۸۳۰۸) أَنْبَأَنِی أَبُو عَبْدِ الرَّحْمَنِ السُّلَمِیُّ إِجَازَۃً أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْعُکْبَرِیُّ أَخْبَرَنَا أَبُو الْقَاسِمِ الْبَغَوِیُّ حَدَّثَنَا إِبْرَاہِیمُ بْنُ ہَانِئٍ وَعَمِّی وَغَیْرُہُمَا قَالُوا حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ سَعِیدٍ الأَصْبَہَانِیُّ حَدَّثَنَا إِبْرَاہِیمُ بْنُ الْمُخْتَارِ الرَّازِیُّ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ عَنْ عِیسَی بْنِ عَبْدِ اللَّہِ عَنْ سُفْیَانَ بْنِ عَطِیَّۃَ بْنِ رَبِیعَۃَ الثَّقَفِیِّ قَالَ : قَدِمَ وَفَدْنَا مِنْ ثَقِیفَ عَلَی النَّبِیِّ -ﷺ- فَضَرَبَ لَہُمْ قُبَّۃً وَأَسْلَمُوا فِی النِّصْفِ مِنْ رَمَضَانَ فَأَمَرَہُمْ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- فَصَامُوا مِنْہُ مَا اسْتَقْبَلُوا مِنْہُ ، وَلَمْ یَأْمُرْہُمْ بِقَضَائِ مَا فَاتَہُمْ۔ [ضعیف۔ اخرجہ ابن ماجہ]
(٨٣٠٨) سفیان بن عطیہ بیان کرتے ہیں کہ ثقیف میں سے ایک وفد رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پاس آیا۔ ان کے لیے خیمہ نصب کیا گیا اور وہ نصف رمضان میں مسلمان ہوگئے تو رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے انھیں حکم دیا تو انھوں نے آنے والے روزے رکھ لیے اور جو رہ گئے تھے ان کی قضاء کا آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے انھیں حکم نہیں دیا۔