(۸۳۳) وَأَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ أَخْبَرَنِی أَبُو عَمْرِو بْنُ أَبِی جَعْفَرٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّہِ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّی حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَہَّابِ عَنْ جَعْفَرِ بْنِ مُحَمَّدٍ عَنْ أَبِیہِ عَنْ جَابِرٍ قَالَ : کَانَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ -إِذَا اغْتَسَلَ مِنْ جَنَابَۃٍ صَبَّ عَلَی رَأْسِہِ ثَلاَثَ حَفَنَاتٍ مِنْ مَائٍ ۔ فَقَالَ الْحَسَنُ بْنُ مُحَمَّدٍ : إِنَّ شَعَرِی کَثِیرٌ۔ قَالَ جَابِرٌ فَقُلْتُ لَہُ : یَا ابْنَ أَخِی کَانَ شَعَرُ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ -أَکْثَرَ مِنْ شَعَرِکَ وَأَطْیَبَ۔ رَوَاہُ مُسْلِمٌ فِی الصَّحِیحِ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ الْمُثَنَّی۔ [صحیح۔ أخرجہ مسلم ۳۲۹]
(٨٣٣) سیدنا جابر (رض) فرماتے ہیں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) جب غسل جنابت کرتے تو پانی کے تین چلو اپنے سر پر ڈالتے۔ حسن بن محمد نے کہا : میرے بال گھنے ہیں۔ سیدنا جابر (رض) نے فرمایا : میں نے اس سے کہا : اے بھتیجے ! رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے بال اس سے زیادہ گھنے اور اچھے تھے۔