(۸۳۳۸) وَأَخْبَرَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ الْحَارِثِ أَخْبَرَنَا عَلِیُّ بْنُ عُمَرَ حَدَّثَنَا الْحُسَیْنُ بْنُ إِسْمَاعِیلَ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ الْخَیَّاطُ حَدَّثَنَا أَبُو مَنْصُورٍ حَدَّثَنَا عُمَرُ بْنُ قَیْسٍ عَنْ عَطَائٍ عَنْ أَبِی ہُرَیْرَۃَ قَالَ : لَکَ السِّوَاکُ إِلَی الْعَصْرِ فَإِذَا صَلَّیْتَ الْعَصْرَ فَأَلْقِہِ فَإِنِّی سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّہِ -ﷺ- یَقُولُ : ((خُلُوفُ فَمِ الصَّائِمِ أَطْیَبُ عِنْدَ اللَّہِ مِنْ رِیحِ الْمِسْکِ))۔ [ضعیف۔ دارقطنی]
(٨٣٣٨) عطاء ابوہریرہ (رض) سے بیان کرتے ہیں کہ انھوں نے کہا : مسواک تیرے لیے عصر تک ہے۔ جب تم عصر کی نماز اد ا کرلو تو پھر اسے رکھ دو ۔ بیشک میں نے رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے سنا کہ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) فرماتے تھے کہ روزے دار کے منہ کی بو اللہ تعالیٰ کو کستوری کی خوشبو سے زیادہ پسند ہے۔