(۸۳۶) أَخْبَرَنَا أَبُو الْحُسَیْنِ : عَلِیُّ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ بِشْرَانَ الْعَدْلُ بِبَغْدَادَ أَخْبَرَنَا أَبُو جَعْفَرٍ : مُحَمَّدُ بْنُ عَمْرٍو الرَّزَّازُ حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَبْدِ الْجَبَّارِ حَدَّثَنَا حَفْصُ بْنُ غِیَاثٍ عَنِ الأَعْمَشِ عَنْ سَالِمٍ عَنْ کُرَیْبٍ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ عَنْ مَیْمُونَۃَ قَالَتْ : وَضَعْتُ لِرَسُولِ اللَّہِ -ﷺ -غُسْلاً مِنَ الْجَنَابَۃِ فَأَفْرَغَ عَلَی یَمِینِہِ فَغَسَلَہَا ثُمَّ أَفْرَغَ بِیَمِینِہِ عَلَی یَسَارِہِ فَغَسَلَہَا ، ثُمَّ أَفْرَغَ بِیَمِینِہِ عَلَی یَسَارِہِ فَغَسَلَ فَرْجَہُ ، ثُمَّ ضَرَبَ بِیَدِہِ عَلَی الأَرْضِ ، ثُمَّ تَوَضَّأَ وُضُوئَ ہُ لِلصَّلاَۃِ ، ثُمَّ أَفْرَغَ عَلَی رَأْسِہِ بِیَدِہِ ثَلاَثًا ثُمَّ سَائِرِ جَسَدِہِ ، ثُمَّ تَنَحَّی عَنْ مُغْتَسَلِہِ فَغَسَلَ رِجْلَیْہِ ، فَنَاوَلْتُہُ مِنْدِیلاً فَلَمْ یَأْخُذْہُ وَجَعَلَ یَنْفُضُ بِیَدِہِ۔ قَالَ حَفْصٌ قَالَ الأَعْمَشُ فَذَکَرْتُ ذَلِکَ لإِبْرَاہِیمَ فَقَالَ : إِنَّمَا کَرِہُوا ذَلِکَ مَخَافَۃَ الْعَادَۃِ۔ رَوَاہُ الْبُخَارِیُّ فِی الصَّحِیحِ عَنْ عُمَرَ بْنِ حَفْصٍ عَنْ أَبِیہِ۔
وَرُوِّینَا فِی ذَلِکَ عَنْ عُرْوَۃَ عَنْ عَائِشَۃَ عَنِ النَّبِیِّ -ﷺ-۔ [صحیح۔ أخرجہ البخاری ۲۷۰]
(٨٣٦) سیدہ میمونہ (رض) سے روایت ہے کہ میں نے رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے غسل جنابت کے لیے پانی رکھا، آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے دائیں ہاتھ پر پانی ڈالا، پھر اس کو دھویا، پھر دائیں ہاتھ سے بائیں ہاتھ پر ڈالا اور اس کو دھویا، پھر دائیں ہاتھ سے بائیں پر ڈالا اور اپنی شرمگاہ کو دھویا، پھر ہاتھ زمین پر مارا، پھر نماز جیسا وضو کیا، پھر اپنے سر پر ہاتھ سے تین مرتبہ پانی ڈالا، پھر اپنے سارے جسم پر ڈالا، پھر غسل خانے سے الگ جگہ پر اپنے پاؤں کو دھویا، میں نے آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو رومال دیا تو آپ نے نہیں لیا اور اپنے ہاتھ سے جسم صاف فرمالیا۔
(ب) حفص کہتے ہیں کہ اعمش نے اپنے استاد ابراہیم سے یہ بات بیان کی تو انھوں نے کہا : اس ڈر سے کہ لوگ اس کو عادت نہ بنالیں۔