hadith book logo

Sunan Al Bayhaqi: Hadith 8440

.

سنن البيهقي

8440
Sunan Al Bayhaqi
(۸۴۳۷) أَخْبَرَنَا أَبُو الْحُسَیْنِ بْنُ الْفَضْلِ الْقَطَّانُ بِبَغْدَادَ أَخْبَرَنَا أَبُو سَہْلِ بْنُ زِیَادٍ الْقَطَّانُ حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ الْحَسَنِ الْحَرْبِیُّ حَدَّثَنَا عَفَّانُ أَخْبَرَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَۃَ أَخْبَرَنَا ثَابِتٌ عَنْ أَبِی عُثْمَانَ النَّہْدِیِّ : أَنَّ أَبَا ہُرَیْرَۃَ کَانَ فِی سَفَرٍ لَہُ فَلَمَّا نَزَلُوا أَرْسَلُوا إِلَیْہِ وَہُوَ یُصَلِّی لِیَطْعَمَ فَقَالَ لِلرَّسُولِ: إِنِّی صَائِمٌ۔ فَلَمَّا وُضِعَ الطَّعَامُ وَکَادُوا یَفْرَغُونَ فَجَائَ فَجَعَلَ یَأْکُلُ۔ فَنَظَرَ الْقَوْمُ إِلَی رَسُولِہِمْ فَقَالَ: مَا تَنْظُرُون قَدْ أَخْبَرَنِی أَنَّہُ صَائِمٌ۔ فَقَالَ أَبُو ہُرَیْرَۃَ : صَدَقَ إِنِّی سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّہِ -ﷺ- یَقُولُ : ((صَوْمُ شَہْرِ الصَّبْرِ وَصَوْمُ ثَلاَثَۃِ أَیَّامٍ مِنْ کُلِّ شَہْرٍ صَوْمُ الدَّہْرِ))۔ فَقَدْ صُمْتُ ثَلاَثَۃَ أَیَّامٍ مِنَ الشَّہْرِ فَأَنَا مُفْطِرٌ فِی تَخْفِیفِ اللَّہِ وَصَائِمٌ فِی تَضْعِیفِ اللَّہِ۔ [صحیح۔ اخرجہ احمد]
(٨٤٣٧) ابو عثمان نہدی (رض) بیان کرتے ہیں کہ ابوہریرہ (رض) ایک سفر میں تھے۔ جب پڑاؤ کیا تو ان کی طرف کھانے کے لیے پیغام بھیجا مگر وہ نماز پڑھ رہے تھے تو انھوں نے ایلچی سے کہا : میں روزے سے ہوں مگر جب کھانا رکھا گیا اور سب انڈیلنے لگے تو وہ بھی آگئے اور کھانا شروع کردیا تو قوم نے ایلچی کی طرف دیکھا۔ اس نے کہا : تم کیا دیکھ رہے ہو ؟ انھوں نے مجھے ہی بتایا ہے کہ میں روزے سے ہوں تو ابوہریرہ (رض) نے کہا : اس نے سچ کہا ہے۔ میں نے رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے سنا کہ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : صبر کے مہینہ کے روزے اور ہر ماہ میں سے تین روزے پورے سال کے روزے ہیں۔ سو میں نے مہینے کے تین رکھے ہیں اور میں مضطر ہوں اللہ کی طرف سے دی ہوئی تخفیف کی وجہ سے اور روزے دار ہوں اجر کے اضافے کے لیے۔