(۸۴۷۳) أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ أَخْبَرَنِی عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ الْحَسَنِ الْقَاضِی حَدَّثَنَا إِبْرَاہِیمُ بْنُ الْحُسَیْنِ حَدَّثَنَا آدَمُ حَدَّثَنَا شُعْبَۃُ عَنْ حَبِیبِ بْنِ أَبِی ثَابِتٍ قَالَ سَمِعْتُ أَبَا الْعَبَّاسِ الْمَکِّیَّ وَکَانَ شَاعِرًا وَکَانَ لاَ یُتَّہَمُ فِی الْحَدِیثِ قَالَ سَمِعْتُ عَبْدَ اللَّہِ بْنَ عَمْرِو بْنِ الْعَاصِ یَقُولُ قَالَ لِی رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- : ((إِنَّکَ تَصُومُ الدَّہْرَ ، وَتَقُومُ اللَّیْلَ؟))۔ قُلْتُ : نَعَمْ قَالَ : ((إِنَّکَ إِذَا فَعَلْتَ ذَلِکَ ہَجَمَتْ لَہُ الْعَیْنُ وَنَفِہَتْ لَہُ النَّفْسُ۔ لاَ صَامَ مَنْ صَامَ الدَّہْرَ۔ صُمْ ثَلاَثَۃَ أَیَّامٍ مِنَ الشَّہْرِ صَوْمُ الدَّہْرِ کُلِّہِ))۔ قَالَ فَقُلْتُ : فَإِنِّی أُطِیقُ أَکْثَرَ مِنْ ذَلِکَ قَالَ : ((فَصُمْ صَوْمَ دَاوُدَ کَانَ یَصُومُ یَوْمًا وَیُفْطِرُ یَوْمًا وَلاَ یَفِرُّ إِذَا لاَقَی))۔
رَوَاہُ الْبُخَارِیُّ فِی الصَّحِیحِ عَنْ آدَمَ وَأَخْرَجَہُ مُسْلِمٌ مِنْ حَدِیثِ مُعَاذِ بْنِ مُعَاذٍ عَنْ شُعْبَۃَ۔
[صحیح۔ اخرجہ البخاری]
(٨٤٧٣) عبداللہ بن عمر (رض) عمرو بن عاص (رض) سے کہتے ہیں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے مجھے فرمایا کہ تو ہمیشہ روزہ رکھتا ہے اور ہمیشہ رات کا قیام کرتا ہے۔ میں نے کہا : جی ہاں ۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : جب تو ایسا کرے گا تو تیری آنکھیں دھنس جائیں گی اور تیرا نفس لاغر ہوجائے گا ۔ جس نے سال بھر کے روزے رکھے اس کا کوئی روزہ مقبول نہیں ہوگا تو ہر مہینے کے تین روزے رکھ ۔ یہ پورے سال کے روزے ہیں۔ وہ کہتے ہیں : اس سے زیادہ کی مجھ میں طاقت ہے۔ پھر تو داؤد (علیہ السلام) جیسے روزے رکھا کر وہ ایک دن کا روزہ رکھتا اور ایک دن کا افطار کرتا اور جب دشمن کو ملتے تھے تو بھاگتے نہیں تھے۔