(۸۴۹۱) أَخْبَرَنَا أَبُو الْحَسَنِ : عَلِیُّ بْنُ مُحَمَّدٍ الْمُقْرِئُ أَخْبَرَنَا الْحَسَنُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ حَدَّثَنَا یُوسُفُ بْنُ یَعْقُوبَ حَدَّثَنَا عَمْرُو بْنُ مَرْزُوقٍ أَخْبَرَنَا شُعْبَۃُ عَنْ قَتَادَۃَ عَنْ أَبِی أَیُّوبَ عَنْ جُوَیْرِیَۃَ : أَنَّ النَّبِیَّ -ﷺ- دَخَلَ عَلَیْہَا یَوْمَ جُمُعَۃِ وَہِیَ صَائِمَۃٌ فَقَالَ : ((صُمْتِ أَمْسِ؟))۔ فَقُلْتُ : لاَ۔ قَالَ : ((فَتَصُومِینَ غَدًا؟))۔ قُلْتُ : لاَ۔ قَالَ : ((فَأَفْطِرِی))۔ [صحیح۔ اخرجہ البخاری]
(٨٤٩١) سیدہ جویریہ (رض) بیان کرتی ہیں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اس کے پاس آئے جمعہ کے دن اور وہ روزے سے تھیں ۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : تو نے کل کا روزہ رکھا ہے ؟ انھوں نے کہا : نہیں ۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : پھر تو آنے والی کل کا روزہ رکھے گی ؟ میں نے کہا : نہیں آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) فرمایا : پھر روزہ افطار کرلے۔