hadith book logo

Sunan Al Bayhaqi: Hadith 8553

.

سنن البيهقي

8553
Sunan Al Bayhaqi
(۸۵۵۰) أَخْبَرَنَا أَبُو طَاہِرٍ الْفَقِیہُ أَخْبَرَنَا أَبُو طَاہِرٍ : مُحَمَّدُ بْنُ الْحَسَنِ الْمُحَمَّدَابَاذِیُّ أَخْبَرَنَا إِبْرَاہِیمُ بْنُ عَبْدِ اللَّہِ السَّعْدِیُّ أَخْبَرَنَا یَزِیدُ بْنُ ہَارُونَ حَدَّثَنَا حُمَیْدٌ الطَّوِیلُ عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِکٍ عَنْ عُبَادَۃَ بْنِ الصَّامِتِ قَالَ : خَرَجَ إِلَیْنَا رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- وَہُوَ یُرِیدُ أَنْ یُخْبِرَنَا بِلَیْلَۃِ الْقَدْرِ فَتَلاَحَی رَجُلاَنِ مِنَ الْمُسْلِمِینَ فَقَالَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- : ((إِنِّی خَرَجْتُ إِلَیْکُمْ وَأَنَا أُرِیدُ أَنْ أُخْبِرَکُمْ بِلَیْلَۃِ الْقَدْرِ ۔ فَکَانَ بَیْنَ فُلاَنٍ وَفُلاَنٍ لِحَاء ٌ فَرُفِعَتْ وَعَسَی أَنْ یَکُونَ خَیْرًا فَالْتَمِسُوہَا فِی الْعَشْرِ الأَوَاخِرِ فِی الْخَامِسَۃِ ، وَالسَّابِعَۃِ وَالتَّاسَعَۃِ))۔ أَخْرَجَہُ الْبُخَارِیُّ مِنْ حَدِیثِ حُمَیْدٍ الطَّوِیلِ۔ [صحیح۔ اخرجہ البخاری]
(٨٥٥٠) عبادہ بن صامت (رض) بیان کرتے ہیں کہ ہماری طرف رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نکلے اور آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) لیلۃ القدر کے متعلق آگاہ کرنا چاہتے تھے مگر مسلمانوں میں سے دو آدمی جھگڑا کررہے تھے تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : میں تمہاری طرف نکلا تاکہ تمہیں بھی آگاہ کروں لیلۃ القدر کے بارے میں۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : فلاں فلاں کے جھگڑے کی وجہ سے اسے اٹھا لیا گیا ۔ ہوسکتا ہے اس میں بہتری ہو۔ اسے آخری عشرے میں تلاش کرو پانچ سات یا نو میں۔