hadith book logo

Sunan Al Bayhaqi: Hadith 8570

.

سنن البيهقي

8570
Sunan Al Bayhaqi
(۸۵۶۷) أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الشَّیْبَانِیُّ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ نُعَیْمٍ الْمَدِینِیُّ وَأَبُو بَکْرِ بْنُ إِسْحَاقَ قَالاَ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الأَعْلَی حَدَّثَنَا الْمُعْتَمِرُ حَدَّثَنِی عُمَارَۃُ بْنُ غَزِیَّۃَ الأَنْصَارِیُّ سَمِعْتُ مُحَمَّدَ بْنَ إِبْرَاہِیمَ یُحَدِّثُ عَنْ أَبِی سَلَمَۃَ عَنْ أَبِی سَعِیدٍ الْخُدْرِیِّ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ : أَنَّ رَسُولَ اللَّہِ -ﷺ- اعْتَکَفَ الْعَشْرَ الأُوَلَ مِنْ رَمَضَانَ ، ثُمَّ اعْتَکَفَ الْعَشْرَ الأَوْسَطَ فِی قُبَّۃٍ تُرْکِیَّۃٍ عَلَی سُدَّتِہَا حَصِیرٌ قَالَ فَأَخَذَ الْحَصِیرَ بِیَدِہِ فَنَحَّاہَا فِی نَاحِیَۃِ الْقُبَّۃِ ، ثُمَّ أَطْلَعَ رَأْسَہُ فَکَلَّمَ النَّاسَ فَدَنَوْا مِنْہُ فَقَالَ : ((إِنِّی اعْتَکَفْتُ الْعَشْرَ الأُوَلَ أَلْتَمِسُ ہَذِہِ اللَّیْلَۃَ ، ثُمَّ اعْتَکَفْتُ الْعَشْرَ الأَوْسَطَ ، ثُمَّ أُتِیتُ فَقِیلَ لِی إِنَّہَا فِی الْعَشْرِ الأَوَاخِرِ فَمَنْ أَحَبَّ مِنْکُمْ أَنْ یَعْتَکِفَ فَلْیَعْتَکِفْ))۔ فَاعْتَکَفَ النَّاسَ مَعَہُ۔ قَالَ : ((وَإِنِّی أُرِیتُہَا لَیْلَۃَ وِتْرٍ ، وَإِنِّی أَسْجُدُ فِی صَبِیحَتِہَا فِی طِینٍ وَمَائٍ))۔ فَأَصْبَحَ مِنْ لَیْلَۃِ إِحْدَی وَعِشْرِینَ وَقَدْ قَامَ إِلَی الصُّبْحِ فَمَطَرَتِ السَّمَائُ فَوَکَفَ الْمَسْجِدُ فَأَبْصَرْتُ الطِّینَ وَالْمَائَ فَخَرَجَ حِینَ فَرَغَ مِنْ صَلاَۃِ الصُّبْحِ وَجَبِینُہُ وَرَوْثَۃُ أَنْفِہِ فِیہَا الطِّینُ وَالْمَائُ وَإِذَا ہِیَ لَیْلَۃُ إِحْدَی وَعِشْرِینَ مِنَ الْعَشْرِ الأَوَاخِرِ۔ رَوَاہُ مُسْلِمٌ فِی الصَّحِیحِ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ الأَعْلَی۔ [صحیح۔ اخرجہ المسلم]
(٨٥٦٧) ابو سعید خدری (رض) بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے رمضان کے پہلے عشرے میں اعتکاف کیا۔ پھر درمیانے عشرے کا اعتکاف کیا ۔ ترکی قصبے میں جس کے دروازے پر چٹائی تھی۔ وہ کہتے ہیں : آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اپنے ہاتھ سے چٹائی کو ہٹایا اور لوگوں سے گفتگو کی اور وہ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے قریب آئے تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : میں نے پہلے عشرے کا اعتکاف کیا اس رات کی تلاش میں پھر میں نے درمیانے عشرے کا اعتکاف کیا پھر میرے پاس کوئی لایا گیا جس نے بتایا کہ یہ آخری عشرے میں ہے سو جو کوئی تم میں سے اعتکاف کرنا پسند کرتا ہے کر لیتو لوگوں نے آپکے ساتھ اعتکاف کیا اور آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے یہ بھی فرمایا کہ میں طاق رات میں دکھایا گیا ہوں اور یہ کہ میں اس صبح پانی اور مٹی میں سجدہ کررہا ہوں اور جب آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اکیس کی صبح تک مسجد میں ٹھہرے اور قیام کیا رات آسمان نے بارش برسائی اور مسجد میں پانی کھڑا ہوگیا ۔ پھر میں نے پانی ومٹی کو دیکھا۔ جب آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نماز سے فارغ ہوئے تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی پریشانی اور ناک پر پانی ومٹی تھی اور یہ آخری عشرے کے اکیس کی رات تھی۔