hadith book logo

Sunan Al Bayhaqi: Hadith 8574

.

سنن البيهقي

8574
Sunan Al Bayhaqi
(۸۵۷۱) أَخْبَرَنَا أَبُو الْحَسَنِ : عَلِیُّ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ عَبْدَانَ أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ عُبَیْدٍ الصَّفَّارُ حَدَّثَنَا عُبَیْدُ بْنُ شَرِیکٍ حَدَّثَنَا یَحْیَی یَعْنِی ابْنَ بُکَیْرٍ حَدَّثَنَا اللَّیْثُ عَنْ عُقَیْلٍ عَنِ ابْنِ شِہَابٍ عَنْ عُرْوَۃَ بْنِ الزُّبَیْرِ عَنْ عَائِشَۃَ زَوْجِ النَّبِیِّ -ﷺ- : أَنَّ النَّبِیَّ -ﷺ- کَانَ یَعْتَکِفَہُ الْعَشْرَ الأَوَاخِرَ مِنْ رَمَضَانَ حَتَّی تَوَفَّاہُ اللَّہُ عَزَّ وَجَلَّ ، ثُمَّ اعْتَکَفَ أَزْوَاجُہُ مِنْ بَعْدِہِ۔ وَالسُّنَّۃُ فِی الْمُعْتَکِفِ أَنْ لاَ یَخْرُجَ إِلاَّ لِلْحَاجَۃِ الَّتِی لاَ بُدَّ مِنْہَا ۔ وَلاَ یَعُودُ مَرِیضًا ، وَلاَ یَمَسُّ امْرَأَۃً ، وَلاَ یُبَاشِرُہَا ، وَلاَ اعْتِکافَ إِلاَّ فِی مَسْجِدِ جَمَاعَۃٍ۔ وَالسُّنَّۃُ فِیمَنِ اعْتَکَفَ أَنْ یَصُومَ۔ [صحیح۔ اخرجہ دارقطنی]
(٨٥٧١) زوج النبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سیدہ عائشہ (رض) بیان کرتی ہیں کہ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) رمضان کے آخری عشرے میں اعتکاف کیا کرتے حتیٰ کہ اللہ نے آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو فوت کرلیا ۔ پھر آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے بعد آپ کی ازواج اعتکاف کیا کرتی رہیں۔
اعتکاف میں سنت طریقہ یہ ہے کہ معتکف نہ نکلے مگر ایسی حاجت کے لیے جس کے بغیر چارہ نہ ہو۔ نہ وہ تیمارداری کرے اور نہ ہی عورت کے قریب جائے اور نہ ہی مباشرت کرے اور جامع مسجد کے علاوہ اعتکاف نہیں ہے اور سنت اعتکاف میں یہ ہے کہ روزے بھی رکھے۔