(۸۶۰۷) أَخْبَرَنَا أَبُونَصْرٍ: عُمَرُ بْنُ عَبْدِ الْعَزِیزِ بْنِ عُمَرَ بْنِ قَتَادَۃَ الأَنْصَارِیُّ أَخْبَرَنَا أَبُومَنْصُورٍ: الْعَبَّاسُ بْنُ الْفَضْلِ النَّضْرَوِیُّ حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ نَجْدَۃَ حَدَّثَنَا سَعِیدُ بْنُ مَنْصُورٍ عَنْ سُفْیَانَ عَنِ ابْنِ أَبِی نَجِیحٍ عَنْ عِکْرِمَۃَ قَالَ: لَمَّا نَزَلَتْ {وَمَنْ یَبْتَغِ غَیْرِ الإِسْلاَمِ دِینًا فَلَنْ یُقْبَلَ مِنْہُ} قَالَتِ الْیَہُودُ : فَنَحْنُ مُسْلِمُونَ۔ قَالَ اللَّہُ عَزَّوَجَلَّ: فَأَخْصَمَہُمْ بِحُجَّتِہِمْ یَعْنِی فَقَالَ لَہُمُ النَّبِیُّ -ﷺ-: ((إِنَّ اللَّہَ فَرَضَ عَلَی الْمُسْلِمِینَ حِجَّ الْبَیْتِ مَنِ اسْتَطَاعَ إِلَیْہِ سَبِیلاً)) فَقَالُوا: لَمْ یُکْتَبْ عَلَیْنَا وَأَبَوْا أَنْ یَحُجُّوا۔ قَالَ اللَّہُ {وَمَنْ کَفَرَ فَإِنَّ اللَّہَ غَنِیٌّ عَنِ الْعَالَمِینَ} قَالَ عِکْرِمَۃُ: وَمَنْ کَفَرَ مِنْ أَہْلِ الْمِلَلِ فَإِنَّ اللَّہَ غَنِیٌّ عَنِ الْعَالِمِینَ۔[صحیح۔ الدر المنثور: ۲/۲۷۶]
(٨٦٠٧) عکرمہ (رض) فرماتے ہیں کہ جب یہ آیت ” اور جس نے اسلام کے علاوہ کوئی اور دین تلاش کیا تو اس سے ہرگز قبول نہ کیا جائے گا۔ “ نازل ہوئی تو یہودیوں نے کہا کہ ہم مسلمان ہیں تو ان کو ان کے دعویٰ میں غلط ثابت کیا گیا، یعنی ان کو رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا کہ ” اللہ تعالیٰ نے مسلمانوں پر حج بیت اللہ فرض کیا ہے جو اس کے راستے کی استطاعت رکھتا ہو۔ “ تو وہ کہنے لگے : ” ہم پر فرض نہیں ہے “ اور انھوں نے حج کرنے سے انکار کردیا تو اللہ تعالیٰ نے فرمایا : { وَمَنْ کَفَرَ فَإِنَّ اللَّہَ غَنِیٌّ عَنِ الْعَالَمِینَ } عکرمہ کہتے ہیں کہ اہل ادیان میں سے جو بھی اس کا انکار کرے تو اللہ تعالیٰ جہان والوں سے بےنیاز ہے۔