hadith book logo

Sunan Al Bayhaqi: Hadith 8620

.

سنن البيهقي

8620
Sunan Al Bayhaqi
(۸۶۱۷) أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ صَالِحِ بْنِ ہَانِئٍ حَدَّثَنَا الْحُسَیْنُ بْنُ الْفَضْلِ الْبَجَلِیُّ حَدَّثَنَا عَفَّانُ بْنُ مُسْلِمٍ حَدَّثَنَا سُلَیْمَانُ بْنُ کَثِیرٍ سَمِعْتُ ابْنَ شِہَابٍ یُحَدِّثُ عَنْ أَبِی سِنَانٍ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ : خَطَبَنَا رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- قَالَ : ((یَا أَیُّہَا النَّاسُ إِنَّ اللَّہَ کَتَبَ عَلَیْکُمُ الْحَجَّ))۔ فَقَامَ الأَقْرَعُ بْنُ حَابِسٍ فَقَالَ : أَفِی کُلِّ عَامٍ یَا رَسُولَ اللَّہِ؟ قَالَ : ((لَوْ قُلْتُہَا لَوَجَبَتْ ، وَلَوْ وَجَبَتْ لَمْ تَعْمَلُوا بِہَا ، وَلَمْ تَسْتَطِیعُوا أَنْ تَعْمَلُوا بِہَا۔ الْحَجُّ مَرَّۃٌ فَمَنْ زَادَ فَتَطَوُّعٌ))۔ تَابَعَہُ سُفْیَانُ بْنُ حُسَیْنٍ وَمُحَمَّدُ بْنُ أَبِی حَفْصَۃَ عَنِ الزُّہْرِیِّ عَنْ أَبِی سِنَانٍ وَقَالَ عُقَیْلٌ عَنِ الزُّہْرِیِّ عَنْ سِنَانٍ وَہُوَ أَبُو سِنَانٍ الدُّؤَلِیُّ۔ وَفِی حَدِیثِ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّہِ : أَنَّ سُرَاقَۃَ بْنَ مَالِکٍ قَالَ : مُتْعَتُنَا ہَذِہِ یَا رَسُولَ اللَّہِ لِعَامِنَا ہَذَا أَمْ لِلأَبَدِ؟ قَالَ : ((لاَ بَلْ لِلأَبَدِ))۔ [صحیح۔ سنن ابی داود ۱۷۲۱۔ نسائی ۲۶۲۰]
(٨٦١٧) سیدنا عبداللہ بن عباس (رض) فرماتے ہیں کہ ہمیں رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے خطبہ دیا اور فرمایا : اے لوگو ! اللہ نے تم پر حج فرض فرما دیا ہے تو اقرع بن حابس (رض) کھڑے ہوئے اور عرض کرنے لگے : اے اللہ کے رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ! کیا ہر سال (حج فرض ہے) تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا کہ اگر میں کہہ دوں تو (ہر سال حج کرنا) واجب ہوجائے گا اور اگر واجب ہوجائے تو تم کر نہ سکو گے اور نہ ہی اس کی استطاعت تم میں ہوگی، حج ایک مرتبہ (فرض) ہے جو زائد کرلے تو وہ نفلی ہے۔
سیدنا جابر بن عبداللہ (رض) کی حدیث میں ہے کہ سراقہ بن مالک (رض) نے کہا : اے اللہ کے رسول ! یہ فائدہ ہمارے لیے صرف اس سال ہے یا ہمیشہ کے لیے ؟ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : ہمیشہ کے لیے۔