(۸۶۵۲) أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ وَأَبُو حَامِدِ بْنُ أَبِی حَامِدٍ الْمُقْرِئُ وَأَبُو بَکْرِ بْنُ الْحَسَنِ الْقَاضِی وَأَبُو صَادِقِ بْنُ أَبِی الْفَوَارِسِ قَالُوا حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ : مُحَمَّدُ بْنُ یَعْقُوبَ حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ مُکْرَمٍ حَدَّثَنَا أَبُو النَّضْرِ حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ سَعِیدٍ عَنْ أَبِیہِ قَالَ صَدَرْتُ مَعَ ابْنِ عُمَرَ یَوْمَ الصَّدْرِ فَمَرَّتْ بِنَا رُفْقَۃً یَمَانِیَۃٌ رِحَالُہُمُ الأَدَمُ وَخَطْمُ إِبِلِہِمُ الْخُزُمُ فَقَالَ عَبْدُ اللَّہِ : مَنْ أَحَبَّ أَنْ یَنْظُرَ إِلَی أَشْبَہِ رُفْقَۃٍ وَرَدَتِ الْحَجَّ الْعَامَ بِرَسُولِ اللَّہِ -ﷺ- وَأَصْحَابِہِ إِذْ قَدِمُوا فِی حَجَّۃِ الْوَدَاعِ فَلْیَنْظُرْ إِلَی ہَذِہِ الرُّفْقَۃِ۔
[صحیح۔ ابوداود ۴۱۴۴۔ ابن ابی شیبۃ ۱۵۸۰۲]
(٨٦٥٢) اسحاق سعید اپنے والد سے روایت کرتے ہیں کہ میں نے ابن عمر (رض) کے ساتھ صدر والے دن طواف صدر کیا تو ہمارے ساتھ ایک یمنی قافلہ گزرا ، ان کے کجاوے چمڑے کے تھے اور ان کے اونٹوں کی مہاریں پیٹی کی رسی کی تھیں تو عبداللہ (رض) نے فرمایا : جو یہ چاہتا ہے کہ اس قافلہ کے مشابہ ترین قافلہ دیکھے جو حجِ وداع والے سال رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے ساتھ آیا تھا تو وہ اس قافلہ کو دیکھ لے۔