hadith book logo

Sunan Al Bayhaqi: Hadith 8671

.

سنن البيهقي

8671
Sunan Al Bayhaqi
(۸۶۶۸) وَأَخْبَرَنَا أَبُو عَلِیٍّ الرُّوذْبَارِیُّ أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَکْرٍ حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَکَّارٍ الْعَیْشِیُّ قَالَ أَبُو دَاوُدَ وَحَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَہَّابِ بْنُ عَبْدِ الرَّحِیمِ الدِّمَشْقِیُّ الْمَعْنَی حَدَّثَنَا مَرْوَانُ حَدَّثَنَا ہِلاَلُ بْنُ مَیْمُونٍ الرَّمْلِیُّ عَنْ یَعْلَی بْنِ شَدَّادٍ عَنْ أُمِّ حَرَامٍ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہَا عَنِ النَّبِیِّ -ﷺ- أَنَّہُ قَالَ : ((الْمَائِدُ فِی الْبَحْرِ الَّذِی یُصِیبُہُ الْقَیْئُ لَہُ أَجْرُ شَہِیدٍ ، وَالْغَرِقُ لَہُ أَجْرُ شَہِیدَیْنِ))۔ [حسن۔ ابوداود ۲۴۹۴۔ حمیدی ۳۴۹]
(٨٦٦٨) ام حرام (رض) فرماتی ہیں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : ” سمندری سفر کرنے والے کو اگر قے (الٹی) آئے تو اس کے لیے ایک شہید کا اجر ہے اور ڈوبنے والے کے لیے دو شہیدوں کا اجر ہے۔ عبداللہ بن عمرو فرماتے ہیں کہ سمندر میں ایک جنگ خشکی کی دس جنگوں کے برابر ہے، جس نے سمندر پار کرلیا گویا اس نے ساری وادیاں پار کرلیں، کشتی میں سفر کرنے والا خون میں لت پت ہونے والے کی طرح ہے۔