(۸۶۹۸) أَخْبَرَنَا أَبُو سَعْدٍ : عَبْدُ الْمَلِکِ بْنُ أَبِی عُثْمَانَ الزَّاہِدُ أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ : مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّہِ الْمُزَنِیُّ حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ نَجْدَۃَ بْنِ الْعُرْیَانِ حَدَّثَنَا یَحْیَی بْنُ عَبْدِ الْحَمِیدِ الْحِمَّانِیُّ حَدَّثَنَا حَصِینُ بْنُ عُمَرَ الأَحْمَسِیُّ حَدَّثَنَا الأَعْمَشُ عَنْ إِبْرَاہِیمَ التَّیْمِیِّ عَنِ الْحَارِثِ بْنِ سُوَیْدٍ قَالَ : سَمِعْتُ عَلِیًّا رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ یَقُولُ : حُجُّوا قَبْلَ أَنْ لاَ تَحُجُّوا۔ فَکَأَنِّی أَنْظُرُ إِلَی حَبَشِیٍّ أَصْمَعَ أَفْدَعَ بِیَدِہِ مِعْوَلٌ یَہْدِمُہَا حَجَرًا حَجَرًا۔ فَقُلْتُ لَہُ : شَیْئٌ بِرَأَیْکَ تَقُولُ أَوْ سَمِعْتَہُ مِنْ رَسُولِ اللَّہِ -ﷺ- ۔ قَالَ : لاَ وَالَّذِی فَلَقَ الْحَبَّۃَ وَبَرَأَ النَّسَمَۃَ وَلَکِنْ سَمِعْتُہُ مِنْ نَبِیِّکُمْ -ﷺ-۔ [ضعیف جدا۔ حاکم ۱/ ۶۱۷]
(٨٦٩٨) حارث بن سوید فرماتے ہیں کہ میں نے علی (رض) کو یہ فرماتے ہوئے سنا کہ اس سے پہلے حج کرلو کہ جب تم حج نہ کرسکو گے۔ گویا کہ میں ایک کمزور پنڈلیوں والے حبشی کو دیکھ رہا ہوں، اس کے ہاتھ میں تیشہ ہے وہ ایک ایک پتھر کر کے کعبہ کو گرا رہا ہے، میں نے کہا : یہ بات آپ اپنی رائے سے کہہ رہے ہیں یا رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے سنی ہے ؟ کہنے لگے : اس ذات کی قسم ! جس نے دانے کو پھاڑا اور کونپل کو اگایا ! میں نے یہ بات تمہارے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے سنی ہے۔