(۸۷۷۲) أَخْبَرَنَا أَبُو الْقَاسِمِ : عَبْدُ الْخَالِقِ بْنُ عَلِیِّ بْنِ عَبْدِ الْخَالِقِ الْمُؤَذِّنُ أَخْبَرَنَا أَبُو أَحْمَدَ بْنُ حَمْدَانَ الْمَرْوَزِیُّ حَدَّثَنَا عَبْدُ الصَّمَدِ بْنُ الْفَضْلِ حَدَّثَنَا عَلِیُّ بْنُ قَادِمٍ حَدَّثَنَا مِسْعَرٍ عَنْ عَبْدِ الْمَلِکِ بْنِ مَیْسَرَۃَ عَنْ طَاوُسٍ عَنْ سُرَاقَۃَ بْنِ مَالِکِ بْنِ جَعْشَمٍ قَالَ : رَأَیْتُ رَسُولَ اللَّہِ -ﷺ- قَائِمًا فِی الْوَادِی یَخْطُبُ وَہُوَ یَقُولُ : ((دَخَلَتِ الْعُمْرَۃُ فِی الْحَجِّ إِلَی یَوْمِ الْقِیَامَۃِ))۔ [صحیح۔ مسلم ۱۲۱۷۔ ابوداود ۱۷۹]
(٨٧٧٢) مالک بن جعشم (رض) فرماتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو وادی میں کھڑے ہو کر خطبہ دیتے ہوئے سنا ، آپ فرما رہے تھے کہ عمرہ قیامت تک کے لیے حج میں داخل ہوگیا ہے۔