(۸۷۹۲) أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ حَدَّثَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ إِسْحَاقَ أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَیُّوبَ حَدَّثَنَا ہُدْبَۃُ بْنُ خَالِدٍ حَدَّثَنَا ہَمَّامٌ عَنْ قَتَادَۃَ عَنْ أَنَسٍ أَخْبَرَہُمْ : أَنَّ النَّبِیَّ -ﷺ- اعْتَمَرَ أَرْبَعَ عُمَرٍ کُلُّہُنَّ فِی ذِی الْقِعْدَۃِ إِلاَّ الَّتِی مَعَ حَجَّتِہِ عُمْرَۃَ الْحُدَیْبِیَۃِ فِی ذِی الْقِعْدَۃِ ، وَعُمْرَۃً مِنَ الْعَامِ الْمُقْبِلِ فِی ذِی الْقِعْدَۃِ ، وَعُمْرَۃً مِنَ الْجِعْرَانَۃِ حِینَ قَسَمَ غَنِیمَۃَ حُنَیْنٍ فِی ذِی الْقِعْدَۃِ ، وَعُمْرَتَہُ مَعَ حَجَّتِہِ۔ رَوَاہُ الْبُخَارِیُّ وَمُسْلِمٌ فِی الصَّحِیحِ عَنْ ہُدْبَۃَ بْنِ خَالِدٍ۔ [صحیح۔ بخاری ۳۹۱۷۔ مسلم ۱۲۵۳]
(٨٧٩٢) سیدنا انس (رض) فرماتے ہیں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے چار عمرے کیے اور چاروں ذوالقعدہ میں، مگر وہ عمرہ جو اپنے حج کے ساتھ کیا تھا، ایک عمرۂ حدیبیہ ذوالقعدہ میں اور عمرہ اگلے سال ذی القعدہ میں اور ایک عمرہ جعرانہ سے جب حنین کی غنیمتیں تقسیم کیں وہ بھی ذی القعدہ میں اور ایک عمرہ حج کے ساتھ۔