hadith book logo

Sunan Al Bayhaqi: Hadith 8808

.

سنن البيهقي

8808
Sunan Al Bayhaqi
(۸۸۰۵) أَخْبَرَنَا أَبُو الْحَسَنِ : عَلِیُّ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ عَبْدَانَ أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ عُبَیْدٍ حَدَّثَنَا ہِشَامُ بْنُ عَلِیٍّ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّہِ بْنُ رَجَائٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْعَزِیزِ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ الْقَاسِمِ عَنْ أَبِیہِ عَنْ عَائِشَۃَ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہَا قَالَتْ : خَرَجْنَا مَعَ رَسُولِ اللَّہِ -ﷺ- وَلاَ نَذْکُرُ إِلاَّ الْحَجَّ فَلَمَّا جِئْنَا سَرِفَ طَمِثْتُ - قَالَتْ - فَدَخَلَ عَلَیَّ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- وَأَنَا أَبْکِی قَالَ : ((مَا یُبْکِیکِ؟))۔ قَالَتْ فَقُلْتُ : وَاللَّہِ لَوَدِدْتُ أَنْ لا أَحُجَّ الْعَامَ قَالَ : ((فَلَعَلَّکِ نُفِسْتِ))۔ قَالَتْ قُلْتُ : نَعَمْ قَالَ : ((إِنَّ ہَذَا شَیْئٌ کَتَبَہُ اللَّہُ عَلَی بَنَاتِ آدَمَ فَافْعَلِی مَا یَفْعَلُ الْحَاجُّ غَیْرَ أَنْ لا تَطُوفِی بِالْبَیْتِ حَتَّی تَطْہُرِی))۔ فَلَمَّا قَدِمْنَا مَکَّۃَ قَالَ النَّبِیُّ -ﷺ- لأَصْحَابِہِ : ((اجْعَلُوہَا عُمْرَۃً))۔ قَالَتْ : فَحَلَّ النَّاسُ إِلاَّ مَنْ کَانَ مَعَہُ الْہَدْیُ قَالَتْ : وَکَانَ الْہَدْیُ مَعَ رَسُولِ اللَّہِ -ﷺ- وَأَبِی بَکْرٍ وَعُمَرَ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُمَا وَذِی الْیَسَارَۃِ - قَالَتْ - ثُمَّ رَاحُوا مُہِلِّینَ بِالْحَجِّ - قَالَتْ - فَلَمَّا کَانَ یَوْمُ النَّحْرِ طَہُرْتُ فَأَرْسَلَنِی رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- فَأَفَضْتُ - قَالَتْ - وَأُتِینَا بِلَحْمِ بَقَرٍ فَقُلْتُ : مَا ہَذَا؟ قَالُوا : أَہْدَی رَسُولُ اللَّہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَآلِہِ وَسَلَّمَ عَنْ نِسَائِہِ الْبَقَرَ - قَالَتْ - فَلَمَّا کَانَ لَیْلَۃُ الْحَصَبَۃِ قُلْتُ لِلنَّبِیِّ -ﷺ- : یَرْجِعُ النَّاسُ بِحَجَّۃٍ وَعُمْرَۃٍ وَأَرْجِعُ بِحَجَّۃٍ - قَالَتْ - فَأَمَرَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- عَبْدَ الرَّحْمَنِ بْنَ أَبِی بَکْرٍ فَأَرْدَفَنِی عَلَی جَمَلِہِ - قَالَتْ - فَإِنِّی لأَذْکُرُ وَأَنَا جَارِیَۃٌ حَدِیثَۃُ السِّنِّ فَیَطْرُقُ وَجْہِی مُؤَخِّرَۃُ الرَّحْلِ حَتَّی أَتَی التَّنْعِیمَ فَأَہْلَلْتُ بِعُمْرَۃٍ جَزَائَ الْعُمْرَۃِ الثَّانِیَۃِ الَّتِی اعْتَمَرُوا۔ أَخْرَجَہُ الْبُخَارِیُّ وَمُسْلِمٌ فِی الصَّحِیحِ مِنْ حَدِیثِ عَبْدِ الْعَزِیزِ بْنِ أَبِی سَلَمَۃَ الْمَاجِشُونِ۔ [صحیح۔ بخاری ۲۹۹۔ مسلم ۱۲۱۱]
(٨٨٠٥) سیدہ عائشہ (رض) فرماتی ہیں کہ ہم رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے ساتھ نکلے اور ہم صرف حج ہی کو جانتے تھے تو جب ہم سرف کے مقام پر پہنچے تو میں حائضہ ہوگئی ۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) مجھ پر داخل ہوئے اور میں رو رہی تھی تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے پوچھا : تجھے کیا چیز رلاتی ہے ؟ میں نے کہا : اللہ کی قسم ! میں تو چاہتی ہوں کہ اس سال میں حج نہ کروں، آپ نے پوچھا : شاید تو حائضہ ہوگئی ہے، میں نے کہا : جی ہاں ! آپ نے فرمایا : یہ ایسی چیز ہے جس کو اللہ نے بنات آدم پر مقرر کر رکھا ہے تو وہ سب کچھ کر جو حاجی کرتے ہیں ، لیکن طہارت سے پہلے بیت اللہ کا طواف نہ کرنا۔ جب ہم مکہ آئے تو آپ نے اپنے ساتھیوں سے کہا : اس کو عمرہ بنا لو۔ فرماتی ہیں کہ سارے لوگ ہی حلال ہوگئے مگر جس کے پاس قربانی تھی۔ کہتی ہیں : وہ حج کا تلبیہ کہتے ہوئے چلے حتیٰ کہ جب قربانی کا دن تھا، میں پاک ہوگئی تو مجھے رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے بھیجا ، میں نے طواف افاضہ کیا۔ فرماتی ہیں : ہمارے پاس گائے کا گوشت لایا گیا تو میں نے کہا : یہ کیا ہے ؟ انھوں نے کہا کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اپنی بیویوں کی طرف سے گائے کی قربانی دی ہے، فرماتی ہیں : میں نے حصبہ والی رات رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو کہا : لوگ حج اور عمرہ کر کے جائیں گے اور میں صرف حج کر کے لوٹ جاؤں ؟ تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے عبدالرحمن بن ابی بکر کو حکم دیا، اس نے مجھے اپنے اونٹ پر پیچھے بٹھایا اور مجھے یاد ہے میں نو عمر لڑکی تھی، میرا چہرہ کجاوے کے پچھلی طرف تھا، حتیٰ کہ ہم تنعیم آئے، میں نے وہاں عمرہ کا تلبیہ کہا، اس عمرہ کی جگہ جو لوگ پہلے کرچکے تھے۔