(۸۸۱۵) أَخْبَرَنَا عَلِیُّ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ عَبْدَانَ أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ عُبَیْدٍ الصَّفَّارُ حَدَّثَنَا إِسْمَاعِیلُ بْنُ إِسْحَاقَ الْقَاضِی حَدَّثَنَا سُلَیْمَانُ بْنُ حَرْبٍ حَدَّثَنَا شُعْبَۃُ عَنْ قَتَادَۃَ قَالَ سَمِعْتُ أَبَا حَسَّانَ الأَعْرَجَ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ : أَنَّ النَّبِیَّ -ﷺ- صَلَّی الظُّہْرَ بِذِی الْحُلَیْفَۃِ ثُمَّ أُتِیَ بِبَدَنَتِہِ فَأَشْعَرَ صَفْحَۃَ سَنَامِہَا الأَیْمَنَ وَسَلَتَ الدَّمَ عَنْہَا ، ثُمَّ أَتَی رَاحِلَتَہُ فَرَکِبَہَا فَلَمَّا اسْتَوَتْ بِہِ عَلَی الْبَیْدَائِ أَہَلَّ بِالْحَجِّ۔
أَخْرَجَہُ مُسْلِمٌ فِی الصَّحِیحِ مِنْ حَدِیثِ شُعْبَۃَ۔[صحیح۔ مسلم ۱۲۴۴]
(٨٨١٥) ابن عباس (رض) فرماتے ہیں کہ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ظہر کی نماز ذوالحلیفہ میں ادا کی، پھر آپ کی قربانیوں کو لایا گیا، آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ان کی کوہانوں کی ایک جانب اشعار کیا اور خون ملا ، پھر اپنی سواری کے پاس آئے اور اس پر سوار ہوئے اور جب وہ آپ کو لے کر بیدا پر چڑھی تو آپ نے حج کا تلبیہ کہا۔