(۸۸۲۶) أَخْبَرَنَا السَّیِّدُ أَبُوالْحَسَنِ الْعَلَوِیُّ أَخْبَرَنَا عَبْدُاللَّہِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ شُعَیْبٍ الْبَزْمَہْرَانِیُّ حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ حَفْصٍ بْنِ عَبْدِاللَّہِ حَدَّثَنِی أَبِی حَدَّثَنِی إِبْرَاہِیمُ بْنُ طَہْمَانَ عَنْ جَعْفَرِ بْنِ مُحَمَّدٍ عَنْ أَبِیہِ عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِاللَّہِ الأَنْصَارِیِّ أَنَّہُ قَالَ : أَقَامَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- بِالْمَدِینَۃِ تِسْعَ حِجَجٍ لَمْ یَحُجَّ ثُمَّ أَذَّنَ فِی النَّاسِ بِالْحَجِّ - قَالَ - فَاجْتَمَعَ بِالْمَدِینَۃِ بَشَرٌ کَثِیرٌ فَخَرَجَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- لِخَمْسٍ بَقِینَ مِنْ ذِی الْقِعْدَۃِ أَوْ لأَرْبَعٍ فَلَمَّا کَانَ بِذِی الْحُلَیْفَۃِ صَلَّی ثُمَّ اسْتَوَی عَلَی رَاحِلَتِہِ فَلَمَّا أَخَذَتْ بِہِ فِی الْبَیْدائِ لَبَّی وَأَہْلَلْنَا لاَ نَنْوِی إِلاَّ الْحَجَّ۔ [صحیح]
(٨٨٢٦) جابر بن عبداللہ انصاری (رض) فرماتے ہیں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) مدینہ میں نو سال تک رہے، لیکن حج نہ کیا، پھر لوگوں میں حج کا اعلان کروایا تو مدینہ میں بہت سے لوگ جمع ہوگئے ۔ ابھی ذی القعدہ کے پانچ دن باقی تھے کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) مدینے سے نکلے ۔ جب ذوالحلیفہ پہنچے تو نماز پڑھی پھر اپنی سواری پر سوار ہوئے اور جب بیدا پر پہنچے تو تلبیہ کہا اور ہماری صرف حج کرنے کی ہی نیت تھی۔