(۸۸۸۰) أَخْبَرَنَا أَبُو الْحَسَنِ : عَلِیُّ بْنُ مُحَمَّدٍ الْمُقْرِئُ أَخْبَرَنَا الْحَسَنُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ حَدَّثَنَا یُوسُفُ بْنُ یَعْقُوبَ الْقَاضِی حَدَّثَنَا عَمْرُو بْنُ مَرْزُوقٍ أَخْبَرَنَا شُعْبَۃُ عَنِ الْحَکَمِ عَنْ عَلِیِّ بْنِ حُسَیْنٍ عَنْ مَرْوَانَ بْنِ الْحَکَمِ قَالَ سَمِعْتُ عُثْمَانَ وَعَلِیَّ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُمَا بَیْنَ مَکَّۃَ وَالْمَدِینَۃِ وَعُثْمَانُ یَنْہَی عَنِ الْمُتْعَۃِ وَأَنْ یُجْمَعَ بَیْنَہُمَا فَلَمَّا رَأَی ذَلِکَ عَلِیٌّ أَہَلَّ بِہِمَا جَمِیعًا قَالَ : لَبَّیْکَ عُمْرَۃً وَحَجَّۃً مَعًا قَالَ فَقَالَ عُثْمَانُ : تُرَانِی أَنْہَی النَّاسَ عَنْ شَیْئٍ وَتَفْعَلُہُ أَنْتَ؟ قَالَ فَقَالَ: لَمْ أَکُنْ لأَدَعَ سُنَّۃَ رَسُولِ اللَّہِ -ﷺ- لِقَوْلِ أَحَدٍ مِنَ النَّاسِ۔
أَخْرَجَہُ الْبُخَارِیُّ فِی الصَّحِیحِ مِنْ حَدِیثِ غُنْدَرٍ عَنْ شُعْبَۃَ۔ [صحیح۔ بخاری ۱۴۸۸]
(٨٨٨٠) مروان بن حکم فرماتے ہیں کہ میں نے عثمان اور علی (رض) سے مکہ اور مدینہ کے درمیان سنا، عثمان متعہ کرنے سے منع کر رہے تھے کہ حج و عمرہ جمع نہ کیا جائے تو جب علی (رض) نے یہ دیکھا تو انھوں نے حج و عمرہ دونوں کا تلبیہ کہنا شروع کردیا تو عثمان (رض) نے کہا کہ میں ایک کام سے منع کرتا ہوں اور آپ وہ کرتے ہیں تو کہنے لگے : میں رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی سنت کو لوگوں میں سے کسی کے قول کی وجہ سے نہیں چھوڑوں گا۔