(۸۹۳۸) أَخْبَرَنَا أَبُو الْحُسَیْنِ بْنُ بِشْرَانَ أَخْبَرَنَا أَبُو عَمْرِو بْنُ السَّمَّاکِ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدَکَ الْقَزَّازُ حَدَّثَنَا حَجَّاجُ بْنُ مُحَمَّدٍ قَالَ قَالَ ابْنُ جُرَیْجٍ أَخْبَرَنِی أَبُو الزُّبَیْرِ : أَنَّہُ سَمِعَ جَابِرَ بْنَ عَبْدِ اللَّہِ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ وَہُوَ یُخْبِرُ عَنْ حَجَّۃِ النَّبِیِّ -ﷺ- قَالَ فَأَمَرَنَا بَعْد مَا طُفْنَا أَنْ نَحِلَّ قَالَ النَّبِیُّ -ﷺ- : ((فَإِذَا أَرَدْتُمْ أَنْ تَنْطَلِقُوا إِلَی مِنًی فَأَہِلُّوا))۔ قَالَ فَأَہْلَلْنَا مِنَ الْبَطْحَائِ ۔ [صحیح۔ مسلم ۱۲۱۰۔ مسند احمد ۳/ ۳۷۸]
(٨٩٣٨) جابر بن عبداللہ (رض) نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے حج کے بارے میں فرماتے ہیں کہ طواف کرلینے کے بعد ہمیں حکم دیا کہ ہم حلال ہوجائیں اور نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : جب تم منیٰ کی طرف نکلنے کا ارادہ کرو تو تلبیہ شروع کر دو تو ہم نے بطحا سے تلبیہ کا آغاز کیا۔