hadith book logo

Sunan Al Bayhaqi: Hadith 8952

.

سنن البيهقي

8952
Sunan Al Bayhaqi
(۸۹۴۹) أَخْبَرَنَا أَبُو الْحَسَنِ : عَلِیُّ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عَلِیٍّ الْمَقْرِئُ أَخْبَرَنَا الْحَسَنُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ حَدَّثَنَا یُوسُفُ بْنُ یَعْقُوبَ الْقَاضِی حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَبِی بَکْرٍ حَدَّثَنَا فُضَیْلُ بْنُ سُلَیْمَانَ حَدَّثَنَا مُوسَی بْنُ عُقْبَۃَ أَخْبَرَنِی کُرَیْبٌ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ : انْطَلَقَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- مِنَ الْمَدِینَۃِ بَعْدَ مَا تَرَجَّلَ وَادَّہَنَ وَلَبِسَ إِزَارَہُ وَرِدَائَ ہُ ہُوَ وَأَصْحَابُہُ وَلَمْ یَنْہَ عَنْ شَیْئٍ مِنَ الأُزُرِ َالأَرْدِیَۃِ تُلْبَسُ إِلاَّ الْمُزَعْفَرَ الَّذِی یَرْدَعُ عَلَی الْجِلْدِ حَتَّی أَصْبَحَ بِذِی الْحُلَیْفَۃِ رَکِبَ رَاحِلَتَہُ حَتَّی إِذَا اسْتَوَتْ عَلَی الْبَیْدائِ أَہَلَّ ہُوَ وَأَصْحَابُہُ وَقَلَّدَ بَدَنَتَہُ وَذَلِکَ لِخَمْسٍ بَقِینَ مِنْ ذِی الْقَعْدَۃِ فَقَدِمَ مَکَّۃَ لأَرْبَعٍ خَلْوَنَ مِنْ ذِی الْحِجَّۃِ فَطَافَ بِالْبَیْتِ وَسَعَی بَیْنَ الصَّفَا وَالْمَرْوَۃِ وَلَمْ یَحِلَّ مِنْ أَجْلِ بُدْنِہِ لأَنَّہُ قَدْ کَانَ قَلَّدَہَا وَنَزَلَ بِأَعْلَی مَکَّۃَ عِنْدَ الْحَجُونِ وَہُوَ مُہِلٌّ بِالْحَجِّ وَلَمْ یَقْرَبِ الْکَعْبَۃَ بَعْدَ طَوَافِہِ بِہَا حَتَّی رَجَعَ مِنْ عَرَفَۃَ وَأَمَرَ أَصْحَابَہُ أَنْ یَطُوفُوا بِالْبَیْتِ وَبِالصَّفَا وَالْمَرْوَۃِ ثُمَّ یُقَصِّرُوا مِنْ رُئُ وسِہِمْ وَیَحِلُّوا وَذَلِکَ لِمَنْ لَمْ یَکُنْ مَعَہُ بَدَنَۃٌ قَدْ قَلَّدَہَا ، وَمَنْ کَانَ مَعَہُ امْرَأَتُہُ فَہِیَ لَہُ حَلاَلٌ وَالطِّیبُ وَالثِّیَابُ۔ رَوَاہُ الْبُخَارِیُّ فِی الصَّحِیحِ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ أَبِی بَکْرٍ الْمُقَدَّمِیِّ۔ [صحیح۔ بخاری ۱۴۷۰]
(٨٩٤٩) ابن عباس (رض) فرماتے ہیں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) مدینہ سے کنگھی کر کے، تیل لگا کر ، ازار اور چادر اوڑھ کر نکلے اور آپ کے صحابہ بھی۔ آپ نے ازار وغیرہ سے کچھ بھی ممنوع قرار نہیں دیا اور نہ ہی چادروں کو پہننے سے منع کیا سوائے زعفرانی چادروں کے۔ حتی کہ ذوالحلیفہ پہنچے تو اپنی سواری پر سوار ہوئے حتیٰ کہ وہ بیداء پر پہنچی تو آپ اور آپ کے ساتھیوں نے تلبیہ کہا اور آپ نے اپنی قربانی کو قلادہ ڈالا۔ یہ اس وقت کی بات ہے جب ذوالقعدہ کے ابھی پانچ دن باقی تھے تو ذوالحجہ کی چار تاریخ کو آپ مکہ پہنچے، بیت اللہ اور صفا ومروہ کا طواف کیا اور آپ چونکہ قربانی لائے تھے اور اس کو قلادہ پہنایا تھا، حلال نہ ہوئے اور مکہ کے بالائی علاقہ حجون کے پاس ہی رہے اور آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے حج کا احرام باندھا ہوا تھا اور آپ کعبہ کا طواف کرنے کے بعد اس کے قریب نہ گئے حتیٰ کہ عرفہ سے واپس آئے تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اپنے صحابہ کو حکم دیا کہ وہ بیت اللہ اور صفا ومروہ کا طواف کریں، پھر سر کے بال کٹوائیں اور حلال ہوجائیں اور یہ ان کے لیے تھا جو قربانیوں کو قلادہ ڈال کر نہ لائے تھے اور جس کے ساتھ اس کی اہلیہ تھی وہ اس کے لیے حلال تھی اور خوشبو اور کپڑے بھی پہنے تھے۔