(۸۹۷۷) أَخْبَرَنَا أَبُو الْحَسَنِ : عَلِیُّ بْنُ مُحَمَّدٍ الْمُقْرِئُ أَخْبَرَنَا الْحَسَنُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ حَدَّثَنَا یُوسُفُ بْنُ یَعْقُوبَ حَدَّثَنَا أَبُو الرَّبِیعِ حَدَّثَنَا فُلَیْحُ بْنُ سُلَیْمَانَ عَنْ نَافِعٍ قَالَ : کَانَ ابْنُ عُمَرَ إِذَا أَرَادَ الْخُرُوجَ إِلَی مَکَّۃَ ادَّہَنَ بِدُہْنٍ لَیْسَ لَہُ رَائِحَۃٌ طَیِّبَۃٌ ثُمَّ یَأْتِی مَسْجِدَ ذِی الْحُلَیْفَۃِ فَیُصَلِّی رَکْعَتَیْنِ ثُمَّ یَرْکَبُ فَإِذَا اسْتَوَتْ بِہِ رَاحِلَتُہُ قَائِمَۃً أَحْرَمَ ثُمَّ قَالَ : ہَکَذَا رَأَیْتُ رَسُولَ اللَّہِ -ﷺ- فَعَلَ۔
رَوَاہُ الْبُخَارِیُّ عَنْ أَبِی الرَّبِیعِ۔ [صحیح۔ بخاری ۱۴۱۹]
(٨٩٧٧) نافع فرماتے ہیں کہ ابن عمر (رض) جب مکہ کی طرف جانے لگتے تو ایسا تیل لگاتے جس کی خوشبو نہ ہوتی، پھر ذوالحلیفہ والی مسجد میں آتے، دو رکعتیں ادا کرتے اور سوار ہوجاتے تو جب ان کی سواری ان کو لے کر کھڑی ہوجاتی تو تلبیہ کہتے اور فرماتے : رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ایسا ہی کیا ہے۔