hadith book logo

Sunan Al Bayhaqi: Hadith 8982

.

سنن البيهقي

8982
Sunan Al Bayhaqi
(۸۹۷۹) وَأَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ : مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ جَعْفَرٍ الْقَطِیعِیُّ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّہِ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ حَنْبَلٍ حَدَّثَنِی أَبِی حَدَّثَنِی یَعْقُوبُ بْنُ إِبْرَاہِیمَ بْنِ سَعْدٍ حَدَّثَنَا أَبِی عَنِ ابْنِ إِسْحَاقَ حَدَّثَنِی خُصَیْفُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ الْجَزَرِیُّ عَنْ سَعِیدِ بْنِ جُبَیْرٍ قَالَ قُلْتُ لِعَبْدِ اللَّہِ بْنِ عَبَّاسٍ : یَا أَبَا الْعَبَّاسِ عَجِبْتُ لاِخْتِلاَفِ أَصْحَابِ رَسُولِ اللَّہِ -ﷺ- فِی إِہْلاَلِ رَسُولِ اللَّہِ -ﷺ- حِینَ أَوْجَبَ فَقَالَ : إِنِّی لأَعْلَمُ النَّاسِ بِذَلِکَ إِنَّہَا إِنَّمَا کَانَتْ مِنْ رَسُولِ اللَّہِ -ﷺ- حَجَّۃً وَاحِدَۃً فَمِنْ ہُنَاکَ اخْتَلَفُوا خَرَجَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- حَاجًّا فَلَمَّا صَلَّی فِی مَسْجِدِہِ بِذِی الْحُلَیْفَۃِ رَکْعَتَیْہِ أَوْجَبَہُ فِی مَجْلِسِہِ أَہَلَّ بِالْحَجِّ حِینَ فَرَغَ مِنْ رَکْعَتَیْہِ فَسَمِعَ ذَلِکَ مِنْہُ أَقْوَامٌ فَحَفِظْتُہُ عَنْہُ ثُمَّ رَکِبَ فَلَمَّا اسْتَقَلَّتْ بِہِ نَاقَتُہُ أَہَلَّ وَأَدْرَکَ ذَلِکَ مِنْہُ أَقْوَامٌ وَذَلِکَ أَنَّ النَّاسَ کَانُوا یَأْتُونَ أَرْسَالاً فَسَمِعُوہُ حِینَ اسْتَقَلَّتْ بِہِ نَاقَتُہُ یُہِلُّ فَقَالُوا : إِنَّمَا أَہَلَّ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- حِینَ اسْتَقَلَّتْ بِہِ نَاقَتُہُ ثُمَّ مَضَی رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- فَلَمَّا عَلاَ عَلَی شَرَفِ الْبَیْدَائِ أَہَلَّ وَأَدْرَکَ ذَلِکَ مِنْہُ أَقْوَامٌ فَقَالُوا : إِنَّمَا أَہَلَّ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- حِینَ عَلاَ شَرَفَ الْبَیْدَائِ وَایْمُ اللَّہِ لَقَدْ أَوْجَبَ فِی مُصَلاَّہُ وَأَہَلَّ حِینَ اسْتَقَلَّتْ بِہِ نَاقَتُہُ وَأَہَلَّ حِینَ عَلاَ شَرَفِ الْبَیْدَائِ ۔ قَالَ سَعِیدُ بْنُ جُبَیْرٍ : فَمِنْ أَخَذَ بِقَوْلِ ابْنِ عَبَّاسٍ أَہَلَّ فِی مُصَلاَّہُ إِذَا فَرَغَ مِنْ رَکْعَتَیْہِ۔ خُصَیْفٌ الْجَزَرِیُّ غَیْرُ قَوِیٍّ۔ وَقَدْ رَوَاہُ الْوَاقِدِیُّ بِإِسْنَادٍ لَہُ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ إِلاَّ أَنَّہُ لاَ تَنْفَعُ مَتَابَعَۃُ الْوَاقِدِیِّ وَالأَحَادِیثُ الَّتِی وَرَدَتْ فِی ذَلِکَ عَنِ ابْنِ عُمَرَ وَغَیْرِہِ أَسَانِیدُہَا قَوِیَّۃٌ ثَابِتَۃٌ وَاللَّہُ أَعْلَمُ۔ [ضعیف]
(٨٩٧٩) سعید بن جبیر فرماتے ہیں کہ میں نے عبداللہ بن عباس کو کہا : اے ابوالعباس ! مجھے صحابہ کرام (رض) کے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے تلبیہ کے بارے میں اختلاف پر تعجب ہے تو وہ کہنے لگے : میں لوگوں میں سے اس کو زیادہ جانتا ہوں، رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے صرف ایک ہی حج کیا اور وہیں سے انھوں نے اختلاف کیا ۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) حج کی غرض سے نکلے ۔ جب مسجد ذوالحلیفہ میں دو رکعتیں پڑھیں تو وہیں سے حج کا تلبیہ کہنا شروع کردیا، جب دو رکعتوں سے فارغ ہوئے تو کچھ لوگوں نے اس بات کو یاد کرلیا۔ پھر سوار ہوئے اور جب آپ کی اونٹنی آپ کو لے کر اٹھی تو آپ نے تلبیہ کہا تو کچھ لوگوں نے آپ کو اس وقت تلبیہ کہتے ہوئے پایا اور یہ اس وجہ سے کہ لوگ گروہ در گروہ آئے تھے تو انھوں نے اس وقت آپ کو تلبیہ کہتے سنا، جب آپ کو اونٹنی لے کر اٹھی تو انھوں نے کہا کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اس وقت تلبیہ کہا ، جب آپ کی اونٹنی آپ کو لے کر اٹھی، پھر آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) آگے بڑھے اور جب بیداء پر چڑھے تو تلبیہ کہا اور اس وقت بھی کچھ لوگوں نے آپ کو پایا تو انھوں نے سمجھا کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اس وقت تلبیہ کا آغاز کیا جب بیداء کی بلندی پر چڑھے اور اللہ کی قسم ! آپ نے اپنی نماز والی جگہ سے ہی تلبیہ شروع کرلیا تھا اور جب آپ کی اونٹنی آپ کو لے کر اٹھی اور جب آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) شرف بیداء پر چڑھے، سعید بن جبیر (رض) فرماتے ہیں کہ جس نے ابن عباس (رض) کے قول کو لیا اس نے اسی وقت تلبیہ کہا جب وہ نماز پڑھ کر فارغ ہوا۔