(۸۹۹۴) أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ أَخْبِرْنِی أَبُو عَمْرٍو الْمُقْرِئُ أَخْبَرَنَا الْحَسَنُ بْنُ سُفْیَانَ حَدَّثَنَا ہِشَامُ بْنُ عَمَّارٍ وَأَبُو بَکْرِ بْنُ أَبِی شَیْبَۃَ قَالاَ حَدَّثَنَا حَاتِمُ بْنُ إِسْمَاعِیلَ حَدَّثَنَا جَعْفَرُ بْنُ مُحَمَّدٍ عَنْ أَبِیہِ عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّہِ فِی قِصَّۃِ حَجِّ النَّبِیِّ -ﷺ- قَالَ فَأَہَلَّ بِالتَّوْحِیدِ وَأَہَلَّ النَّاسُ بِہَذَا الَّذِی یُہِلُّونَ بِہِ فَلَمْ یَرُدَّ عَلَیْہِمْ شَیْئًا مِنْہُ وَلَزِمَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- تَلْبِیَتَہُ قَالَ جَابِرٌ لَسْنَا نَنْوِی إِلاَّ الْحَجَّ لَسْنَا نَعْرِفُ الْعُمْرَۃَ۔
رَوَاہُ مُسْلِمٌ فِی الصَّحِیحِ عَنْ أَبِی بَکْرِ بْنِ أَبِی شَیْبَۃَ۔ [صحیح۔ مسلم ۱۲۱۸]
(٨٩٩٤) جابر بن عبداللہ (رض) نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے حج کے واقعہ میں فرماتے ہیں کہ آپ نے توحید کا تلبیہ کہا اور لوگوں نے بھی یہی تلبیہ کہا، جو وہ کہتے ہیں تو رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ان کو منع نہیں فرمایا اور اپنا تلبیہ جاری رکھا۔ جابر (رض) فرماتے ہیں کہ ہم نے صرف حج ہی کی نیت کی تھی اور عمرہ کو ہم نہجانتے تھے۔