(۹۰۱) وَأَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ وَأَحْمَدُ بْنُ الْحَسَنِ الْقَاضِی قَالاَ حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ : مُحَمَّدُ بْنُ یَعْقُوبَ حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ حَازِمِ بْنِ أَبِی غَرَزَۃَ أَخْبَرَنَا عُبَیْدُ اللَّہِ ہُوَ ابْنُ مُوسَی عَنْ سُفْیَانَ عَنْ سِمَاکٍ عَنْ عِکْرِمَۃَ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ : انْتَہَی النَّبِیُّ -ﷺ -إِلَی بَعْضِ أَزْوَاجِہِ ، وَقَدْ فَضَلَ مِنْ غُسْلِہَا فَضْلٌ ، فَأَرَادَ أَنْ یَتَوَضَّأَ بِہِ فَقَالَتْ : یَا رَسُولَ اللَّہِ إِنِّی اغْتَسَلْتُ مِنْہُ مِنْ جَنَابَۃٍ۔ فَقَالَ : ((إِنَّ الْمَائَ لاَ یَنْجُسُ))۔
[ضعیف۔ أخرجہ الطبرانی فی الکبیر ۱۰۳۷]
(٩٠١) سیدنا ابن عباس (رض) سے روایت ہے کہ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اپنی بیوی کے پاس پہنچے اور اس کے غسل سے پانی بچا ہوا تھا، آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اس سے وضو کرنے کا ارادہ کیا تو انھوں نے کہا : اے اللہ کے رسول ! میں نے اس سے غسل جنابت کیا ہے، آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : ” پانی ناپاک نہیں ہوتا۔ “