(۹۱۹۶) أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ : مُحَمَّدُ بْنُ یَعْقُوبَ حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ شَیْبَانَ حَدَّثَنَا سُفْیَانُ بْنُ عُیَیْنَۃَ سَمِعَ عَمْرًا عَنْ سَعِیدِ بْنِ جُبَیْرٍ أَنَّہُ سَمِعَ ابْنَ عَبَّاسٍ قَالَ : کُنَّا مَعَ رَسُولِ اللَّہِ -ﷺ- فِی سَفَرٍ فَخَرَّ رَجُلٌ عَنْ بَعِیرِہِ فَوُقِصَ وَمَاتَ وَہُوَ مُحْرِمٌ فَقَالَ النَّبِیُّ -ﷺ- : ((اغْسِلُوہُ بِمَائٍ وَسِدْرٍ وَادْفِنُوہُ فِی ثَوْبَیْہِ وَلاَ تُخَمِّرُوا رَأْسَہُ فَإِنَّ اللَّہَ عَزَّ وَجَلَّ یَبْعَثُہُ وَہُوَ یُہِلُّ))۔
رَوَاہُ مُسْلِمٌ فِی الصَّحِیحِ عَنْ أَبِی بَکْرِ بْنِ أَبِی شَیْبَۃَ عَنْ سُفْیَانَ۔ [صحیح۔ مسلم ۱۲۰۶]
(٩١٩٦) ابن عباس (رض) فرماتے ہیں کہ ہم رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے ساتھ سفر میں تھے کہ ایک آدمی اپنی سواری سے گرا اس کا منکا ٹوٹا اور وہ مرگیا جب کہ وہ محرم تھا۔ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : اس کو پانی اور بیری کے پتوں سے غسل دے دو اور اس کو اسی کے دو کپڑوں میں دفن کر دو اور اس کا سر نہ ڈھانپو، یقیناً اللہ اس کو اس حال میں اٹھائے گا کہ یہ تلبیہ کہہ رہا ہوگا۔