(۹۲۰۸) أَخْبَرَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ فُورَکَ أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّہِ بْنُ جَعْفَرٍ حَدَّثَنَا یُونُسُ بْنُ حَبِیبٍ حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَۃَ وَقَیْسٌ وَسَلاَّمٌ کُلُّہُمْ عَنْ سِمَاکِ بْنِ حَرْبٍ عَنْ خَالِدِ بْنِ عَرْعَرَۃَ عَنْ عَلِیٍّ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ قَالَ : لَمَّا أَنْ ہُدِمَ الْبَیْتُ بَعْدَ جُرْہُمٍ بَنَتْہُ قُرَیْشٌ فَلَمَّا أَرَادُوا وَضْعَ الْحَجَرِ تَشَاجَرُوا مَنْ یَضَعُہُ فَاتَّفَقُوا أَنْ یَضَعَہُ أَوَّلُ مَنْ یَدْخُلُ مِنْ ہَذَا الْبَابِ فَدَخَلَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ مِنْ بَابِ بَنِی شَیْبَۃَ فَأَمَرَ بِثَوْبٍ فَوَضَعَ الْحَجَرَ فِی وَسَطِہِ وَأَمَرَ کُلَّ فَخِذٍ أَنْ یَأْخُذُوا بِطَائِفَۃٍ مِنَ الثَّوْبِ فَیَرْفَعُوہُ وَأَخَذَہُ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ فَوَضَعَہُ۔
[ضعیف۔ طیالسی ۱۱۳۔ حاکم ۱/ ۶۲۹]
(٩٢٠٨) (الف) حضرت علی (رض) نے فرمایا : جب جرہم کے بعد بیت اللہ کو گرایا گیا تو اس کو قریش نے تعمیر کیا اور جب حجر اسود رکھنے کی باری آئی تو انھوں نے آپس میں جھگڑا کیا کہ یہ کون رکھے گا تو ان کا اس بات پر اتفاق ہوا کہ جو اس دروازے میں پہلے داخل ہوگا وہی رکھے گا تو رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) باب بنی شیبہ سے داخل ہوئے۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ایک کپڑے کا حکم دیا اور پتھر کو اس کے درمیان میں رکھا اور ہر سردار کو حکم دیا کہ وہ کپڑے کا ایک حصہ پکڑ کر اوپر اٹھائیں اور رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اس کو اٹھا کر رکھا۔
(ب) عطاء (رض) فرماتے ہیں : محرم جہاں سے چاہے گا داخل ہوگا۔ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) بابِ بنو شیبہ سے داخل ہوئے اور باب بنو مخزوم سے باہر نکلے۔ یہ روایت مرسل جید ہے۔