(۹۲۱۳) أَخْبَرَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ الْحَسَنِ الْقَاضِی حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ الأَصَمُّ أَخْبَرَنَا الرَّبِیعُ أَخْبَرَنَا الشَّافِعِیُّ أَخْبَرَنَا سَعِیدُ بْنُ سَالِمٍ عَنِ ابْنِ جُرَیْجٍ : أَنَّ النَّبِیَّ -ﷺ کَانَ إِذَا رَأَی الْبَیْتَ رَفَعَ یَدَیْہِ وَقَالَ : ((اللَّہُمَّ زِدْ ہَذَا الْبَیْتَ تَشْرِیفًا وَتَعْظِیمًا وَتَکْرِیمًا وَمَہَابَۃً وَزِدْ مَنْ شَرّفَہُ وَکَرّمَہُ مِمَّنْ حَجَّہُ وَاعْتَمَرَہُ تَشْرِیفًا وَتَکْرِیمًا وَتَعْظِیمًا وَبِرًّا))۔ ہَذَا مُنْقَطِعٌ۔
وَلَہُ شَاہِدٌ مُرْسَلٌ عَنْ سُفْیَانَ الثَّوْرِیِّ عَنْ أَبِی سَعِیدٍ الشَّامِیِّ عَنْ مَکْحُولٍ قَالَ : کَانَ النَّبِیُّ -ﷺ إِذَا دَخَلَ مَکَّۃَ فَرَأَی الْبَیْتَ رَفَعَ یَدَیْہِ وَکَبَّرَ وَقَالَ : ((اللَّہُمَّ أَنْتَ السَّلاَمُ وَمِنْکَ السَّلاَمُ فَحَیِّنَا رَبَّنَا بِالسَّلاَمِ ، اللَّہُمَّ زِدْ ہَذَا الْبَیْتَ تَشْرِیفًا وَتَعْظِیمًا وَتَکْرِیَما وَمَہَابَۃً وَزِدْ مَنْ حَجَّہُ أَوِ اعْتَمَرَہُ تَکْرِیمًا وَتَشْرِیفًا وَتَعْظِیمًا وَبِرًّا))۔
[منکر۔ شافعی ۵۸۵]
(٩٢١٣) ابن جریج فرماتے ہیں کہ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) جب بیت اللہ کو دیکھتے تو ہاتھوں کو بلند کرتے اور کہتے : اے اللہ ! اس گھر کو شرف و عظمت اور کرم و بڑائی میں بڑھا دے اور حج و عمرہ کرنے والوں میں سے جس نے اس کی عزت و تکریم کی اس کو بھی شرف و کرم و عظمت و نیکی میں بڑھا دے۔
(ب) مکحول فرماتے ہیں : نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) جب مکہ میں داخل ہوئے، بیت اللہ کو دیکھا، اپنے ہاتھ بلند کیے اور تکبیر کہی اور کہا : اے اللہ ! تو سلام ہے اور تجھ سے سلامتی ہے اور اے ہمارے رب ! تو ہمیں سلامتی کے ساتھ زندہ رکھ۔ اے اللہ ! اس گھر کو شرف، عظمت، تعظیم و تکریم اور ہیبت میں زیادہ کر دے، جس نے اس کا حج یا عمرہ کیا اس کو تکریم، شرف و تعظیم اور نیکی میں زیادہ کر دے۔