hadith book logo

Sunan Al Bayhaqi: Hadith 9250

.

سنن البيهقي

9250
Sunan Al Bayhaqi
(۹۲۴۵) أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ أَخْبَرَنَا أَبُو الْفَضْلِ بْنُ إِبْرَاہِیمَ الْمُزَکِّی حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ سَلَمَۃَ حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاہِیمَ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَکْرٍ حَدَّثَنَا ابْنُ جُرَیْجٍ قَالَ أَخْبَرَنِی عَطَائٌ قَالَ وَکَانَ ابْنُ عَبَّاسٍ یَقُولُ : لاَ یَطُوفُ بِالْبَیْتِ حَاجٌّ وَلاَ غَیْرُ حَاجٍّ إِلاَّ حَلَّ۔ فَقُلْتُ لِعَطَائٍ مِنْ أَیْنَ یَقُولُ ذَلِکَ؟ قَالَ : مِنْ قَوْلِ اللَّہِ عَزَّ وَجَلَّ (ثُمَّ مَحِلُّہَا إِلَی الْبَیْتِ الْعَتِیقِ) قُلْتُ : فَإِنَّ ذَلِکَ بَعْدَ الْمُعَرَّفِ قَالَ : فَکَانَ ابْنُ عَبَّاسٍ یَقُولُ : مِنْ بَعْدِ الْمُعَرَّفِ وَقَبْلِہِ وَکَانَ یَأْخُذُ ذَلِکَ مِنْ أَمْرِ النَّبِیِّ -ﷺ أَصْحَابَہُ حِینَ أَمَرَہُمْ أَنْ یَحِلُّوا فِی حَجَّۃِ الْوَدَاعِ۔ رَوَاہُ مُسْلِمٌ فِی الصَّحِیحِ عَنْ إِسْحَاقَ بْنِ إِبْرَاہِیمَ۔ قَالَ الشَّیْخُ : قَدْ رُوِّینَا عَنِ النَّبِیِّ -ﷺ ثُمَّ عَنْ أَبِی ذَرٍّ مَا دَلَّ عَلَی أَنَّ فَسْخَہُمُ الْحَجَّ بِالْعُمْرَۃِ کَانَ خَاصًّا لِلرَّکْبِ مِنْ أَصْحَابِ النَّبِیِّ -ﷺ وَأَنَّ غَیْرَہُمْ إِذَا حَجُّوا أَوْ قَرَنُوا ثُمَّ طَافُوا طَوَافَ الْقُدُومِ لَمْ یَحِلُّوا حَتَّی یَکُونَ یَوْمُ النَّحْرِ فَیَحِلُّونَ بِمَا جُعِلَ بِہِ التَّحَلُّلُ وَاللَّہُ أَعْلَمُ۔ [صحیح۔ مسلم ۱۲۴۵]
(٩٢٤٥) ابن جریج فرماتے ہیں کہ مجھے عطاء نے بتایا کہ ابن عباس (رض) فرماتے تھے : حاجی اور غیر حاجی جو بھی بیت اللہ کا طواف کرے گا، حلال ہوجائے گا تو میں نے عطاء سے کہا کہ وہ یہ بات کیسے کہتے تھے ؟ کہنے لگے کہ اللہ کے اس فرمان کی روشنی میں پھر اس کا حلال ہونا ہے پرانے گھر کی طرف ، میں نے کہا : یہ تو عرفہ کے بعد کی بات ہے، کہنے لگے کہ ابن عباس (رض) کہتے تھے : عرفہ سے پہلے بھی اور بعد بھی اور وہ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے حجۃ الوداع کے موقع پر اپنے صحابہ کو حلال ہونے کا حکم دینے سے دلیل پکڑتے تھے۔
شیخ فرماتے ہیں : ہم نے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ، پھر ابوذر (رض) سے روایت کیا ہے جو اس بات پر دلالت کرتا ہے کہ ان کا حج کو عمرہ کے ساتھ فسخ کرنا نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے سوار صحابہ کے لیے خاص تھا، ان کے علاوہ دوسروں نے حج کیا یا حجِ قران کیا، پھر طواف قدوم کیا، پھر وہ یوم نحر سے پہلے حلال نہیں ہوئے۔ پھر وہ ان کاموں کے ساتھ حلال ہوئے جن سے محرم حلال ہوجاتا ہے۔