hadith book logo

Sunan Al Bayhaqi: Hadith 9277

.

سنن البيهقي

9277
Sunan Al Bayhaqi
(۹۲۷۱۲) ۔أَخْبَرَنَا أَبُو الْحَسَنِ : عَلِیُّ بْنُ مُحَمَّدٍ الْمُقْرِئُ أَخْبَرَنَا الْحَسَنُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ حَدَّثَنَا یُوسُفُ بْنُ یَعْقُوبَ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَبِی بَکْرٍ حَدَّثَنَا یَزِیدُ بْنُ ہَارُونَ وَأَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ أَخْبَرَنَا أَبُو الْفَضْلُ بْنُ إِبْرَاہِیمَ حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ سَلَمَۃَ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّی حَدَّثَنَا یَزِیدُ بْنُ ہَارُونَ حَدَّثَنَا الْجُرَیْرِیُّ عَنْ أَبِی الطُّفَیْلِ قَالَ قُلْتُ لاِبْنِ عَبَّاسٍ : إِنَّ قَوْمَکَ یَزْعُمُونَ أَنَّ رَسُولَ اللَّہِ -ﷺ قَدْ رَمَلَ وَإِنَّہَا سُنَّۃٌ۔ قَالَ: صَدَقُوا وَکَذَبُوا۔ قُلْتُ : مَا صَدَقُوا وَکَذَبُوا۔ قَالَ : إِنَّ رَسُولَ اللَّہِ -ﷺ قَدِمَ وَالْمُشْرِکُونَ عَلَی قُعَیْقِعَانَ وَکَانَ أَہْلُ مَکَّۃَ قَوْمَ حَسَدٍ فَجَعَلُوا یَتَحَدَّثُونَ بَیْنَہُمْ أَنَّ أَصْحَابَ رَسُولِ اللَّہِ -ﷺ ضُعَفَائُ فَقَالَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ : ((أَرُوہُمْ مِنْکُمْ مَا یَکْرَہُونَ)) ۔ فَرَمَلَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ لِیُرِیَ الْمُشْرِکِینَ قُوَّتَہُ وَقُوَّۃَ أَصْحَابِہِ وَلَیْسَتْ بِسُنَّۃٍ قَالَ قُلْتُ : إِنَّ قَوْمَکَ یَزْعُمُونَ أَنَّ رَسُولَ اللَّہِ -ﷺ رَکِبَ بَیْنَ الصَّفَا وَالْمَرْوَۃِ وَإِنَّہَا سُنَّۃٌ۔ قَالَ : صَدَقُوا وَکَذَبُوا قَالَ قُلْتُ : مَا صَدَقُوا وَکَذَبُوا؟ قَالَ : قَدِمَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ مَکَّۃَ وَکَانَ أَہْلُ مَکَّۃَ قَوْمَ حَسَدٍ فَخَرَجُوا حَتَّی خَرَجَتِ الْعَوَاتِقُ یَنْظُرُونَ إِلَی رَسُولِ اللَّہِ -ﷺ وَکَانَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ لاَ یُدَعُّونَ عَنْہُ قَالَ یَزِیدُ یَعْنِی لاَ یَدْفَعُونَ عَنْہُ فَرَکِبَ وَکَانَ الْمَشْیُ أَحَبَّ إِلَیْہِ۔ لَفْظُ حَدِیثِ أَبِی عَبْدِ اللَّہِ رَوَاہُ مُسْلِمٌ فِی الصَّحِیحِ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ الْمُثَنَّی۔ [صحیح۔ مسلم ۱۲۶۴۔ احمد ۱/ ۲۳۳]
(٩٢٧٢) ابو طفیل فرماتے ہیں کہ میں نے ابن عباس (رض) کو کہا : آپ کی قوم یہ سمجھتی ہے کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے رمل کیا اور یہ سنت ہے، انھوں نے کہا کہ وہ سچ اور جھوٹ کہتے ہیں ، میں نے کہا : وہ کیا سچ اور جھوٹ کہتے ہیں ؟ انھوں نے فرمایا کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) تشریف لائے اور مشرکین قعیقعان پر تھے اور اہل مکہ بہت حسد کرنے والی قوم تھی تو وہ کہنے لگے کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے ساتھی کمزور ہیں تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : ان کو وہ دکھاؤ جسے وہ ناپسند کرتے ہیں تو رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے رمل کیا تاکہ اپنی اور اپنے ساتھیوں کی قوت دکھائیں اور یہ سنت نہیں۔ کہتے ہیں کہ میں نے کہا : آپ کی قوم سمجھتی ہے کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) صفا ومروہ پر سوار ہوئے اور یہ سنت ہے ! انھوں نے فرمایا کہ وہ سچ اور جھوٹ کہتے ہیں ، میں نے کہا : کیا سچ اور کیا جھوٹ ہے جو وہ کہتے ہیں ؟ فرمانے لگے کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) مکہ میں تشریف لائے اور اہل مکہ بہت زیادہ حسد کرنے والے تھے وہ نکلے حتیٰ کہ عورتیں بھی رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو دیکھنے لگیں اور رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے لوگوں کو ہٹایا نہ جاتا تھا تو اس لیے آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سوار ہوئے جب کہ چلنا آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو زیادہ پسند تھا۔