hadith book logo

Sunan Al Bayhaqi: Hadith 9279

.

سنن البيهقي

9279
Sunan Al Bayhaqi
(۹۲۷۴) وَأَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ حَدَّثَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ : مُحَمَّدُ بْنُ یَعْقُوبَ الشَّیْبَانِیُّ حَدَّثَنَا یَحْیَی بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ یَحْیَی وَأَحْمَدُ بْنُ النَّضْرِ بْنِ عَبْدِ الْوَہَّابِ قَالاَ حَدَّثَنَا أَبُو الرَّبِیعِ وَأَخْبَرَنَا أَبُو الْحَسَنِ الْمُقْرِئُ أَخْبَرَنَا الْحَسَنُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ حَدَّثَنَا یُوسُفُ بْنُ یَعْقُوبَ حَدَّثَنَا أَبُو الرَّبِیعِ حَدَّثَنَا حَمَّادٌ عَنْ أَیُّوبَ عَنْ سَعِیدِ بْنِ جُبَیْرٍ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ : قَدِمَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ وَأَصْحَابُہُ مَکَّۃَ وَقَدْ وَہَنَتْہُمْ حُمَّی یَثْرِبَ فَقَالَ الْمُشْرِکُونَ : إِنَّہُ یَقْدَمُ عَلَیْکُمْ غَدًا قَوْمٌ قَدْ وَہَنَتْہُمُ الْحُمَّی وَلَقُوا مِنْہَا شِدَّۃً فَجَلَسُوا مِمَّا یَلِی الْحِجْرَ فَأَمَرَ النبی -ﷺ أَنْ یَرْمُلُوا ثَلاَثَۃَ أَشْوَاطٍ وَیَمْشُوا بَیْنَ الرُّکْنَیْنِ لِیَرَی الْمُشْرِکُونَ جَلَدَہُمْ فَقَالَ الْمُشْرِکُونَ : ہَؤُلاَئِ الَّذِینَ زَعَمْتُمْ أَنَّ الْحُمَّی قَدْ وَہَنَتْہُمْ ہَؤُلاَئِ أَجْلَدُ مِنْ کَذَا وَکَذَا قَالَ ابْنُ عَبَّاسٍ : وَلَمْ یَأْمُرَہُمْ أَنْ یَرْمُلُوا الأَشْوَاطَ کُلَّہَا إِلاَّ الإِبْقَائُ عَلَیْہِمْ۔ رَوَاہُ مُسْلِمٌ فِی الصَّحِیحِ عَنْ أَبِی الرَّبِیعِ الزَّہْرَانِیِّ۔ [صحیح۔ انظر قبلہ]
(٩٢٧٤) ابن عباس (رض) فرماتے ہیں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اور آپ کے صحابہ (رض) مکہ آئے جب کہ انھیں یثرب کے بخار نے کمزور کر رکھا تھا۔ مشرکوں نے کہا کہ کل تمہارے پاس ایسی قوم آرہی ہے جن کو یثرب کے بخار نے کمزور کر رکھا ہے اور انھوں نے بڑی سختی کاٹی ہے تو وہ حجر اسود والی طرف بیٹھ گئے تو ان کو نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے حکم دیا کہ وہ تین چکر رمل کریں اور رکنوں کے درمیان چلیں تاکہ مشرک ان کی قوت جان لیں تو مشرکوں نے کہا : یہ وہ ہیں جن کے بارے میں تم سمجھتے تھے کہ ان کو یثرب کے بخار نے کمزور کر رکھا ہے یہ تو فلاں فلاں سے زیادہ قوی ہیں، ابن عباس (رض) فرماتے ہیں : ان کو نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے پورا چکر رمل کرنے کا اس لیے کہا تاکہ ان پر نرمی کریں۔