hadith book logo

Sunan Al Bayhaqi: Hadith 9282

.

سنن البيهقي

9282
Sunan Al Bayhaqi
(۹۲۷۷) وَأَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ : مُحَمَّدُ بْنُ یَعْقُوبَ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ الصَّغَانِیُّ حَدَّثَنَا سَعِیدُ بْنُ أَبِی مَرْیَمَ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ أَخْبَرَنِی زَیْدُ بْنُ أَسْلِمَ عَنْ أَبِیہِ أَنَّ عُمَرَ بْنَ الْخَطَّابِ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ قَالَ لِلرُّکْنِ : أَمَا وَاللَّہِ إِنِّی لأَعْلَمُ أَنَّکَ حَجَرٌ لاَ تَضُرُّ وَلاَ تَنْفَعُ وَلَکِنِّی رَأَیْتُ رَسُولَ اللَّہِ -ﷺ اسْتَلَمَکَ وَأَنَا أَسْتَلِمُکَ فَاسْتَلَمَہُ وَقَالَ : مَا لَنَا وَلِلرَّمَلِ إِنَّمَا رَائَ یْنَا بِہِ الْمُشْرِکِینَ وَقَدْ أَہْلَکَہُمُ اللَّہُ ثُمَّ قَالَ : شَیْئٌ صَنَعَہُ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ لاَ نُحِبُّ أَنْ نَتْرُکَہُ ثُمَّ رَمَلَ۔ رَوَاہُ الْبُخَارِیُّ فِی الصَّحِیحِ عَنْ سَعِیدِ بْنِ أَبِی مَرْیَمَ۔ (ت) وَرُوِّینَا عَنْ عَطَائِ بْنِ أَبِی رَبَاحٍ : أَنَّ رَسُولَ اللَّہِ -ﷺ رَمَلَ وَأَبُو بَکْرٍ وَعُمَرُ وَعُثْمَانُ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُمْ وَالْخُلَفَائُ بَعْدَہُمْ ثَلاَثًا وَمَشَوْا أَرْبَعًا۔ [صحیح۔ بخاری ۱۵۲۰۔ مسلم ۱۲۷۰]
(٩٢٧٧) (الف) عمر بن خطاب (رض) نے حجر اسود کو کہا : یقیناً میں جانتا ہوں کہ تو پتھر ہے نہ فائدہ دے سکتا ہے نہ نقصان، لیکن میں نے رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو تیرا استلام کرتے دیکھا ہے اسی لیے میں بھی کرتا ہوں تو پھر انھوں نے اسے بوسہ دیا اور فرمایا : ہمیں اب رمل کی حاجت نہیں ہے یہ تو ہم نے مشرکوں کو دکھانے کے لیے کیا تھا اور اللہ نے ان کو ہلاک کردیا ہے، پھر کہا : یہ ایسا کام ہے جو رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے کیا تھا، اب ہم اس کو چھوڑنا پسند نہیں کرتے۔
(ب) عطاء بن ابی رباح سے روایت ہے کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ابوبکر، عمر، عثمان (رض) اور ان کے بعد خلفاء تین چکر رمل کرتے تھے اور چار چکر آہستہ چلتے تھے۔