(۹۴۰) أَخْبَرَنَا أَبُو طَاہِرٍ الْفَقِیہُ حَدَّثَنَا أَبُو طَاہِرٍ الْمُحَمَّدَابَاذِیُّ حَدَّثَنَا عَلِیُّ بْنُ الْحَسَنِ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّہِ بْنُ الْوَلِیدِ الْعَدَنِیُّ حَدَّثَنَا إِبْرَاہِیمُ بْنُ طَہْمَانَ حَدَّثَنَا أَبُو الزُّبَیْرِ الْمَکِّیُّ عَنْ عُبَیْدِ بْنِ عُمَیْرٍ الْمَکِّیِّ أَنَّہُ قَالَ : بَلَغَ عَائِشَۃَ أَنَّ عَبْدَ اللَّہِ بْنَ عَمْرٍو یُفْتِی أَنَّ الْمَرْأَۃَ تَنْقُضُ رَأْسَہَا عِنْدَ غُسْلِ الْجَنَابَۃِ ، فَقَالَتْ : لَقَدْ کَلَّفَ النِّسَائَ تَعَبًا ، وَلَقَدْ رَأَیْتُنِی أَغْتَسِلُ أَنَا وَرَسُولُ اللَّہِ -ﷺ -مِنْ ہَذَا وَإِذَا تَوْرٌ مَوْضُوعٌ مِثْلُ الصَّاعِ أَوْ دُونَہُ فَأُفِیضُ عَلَی رَأْسِی ثَلاَثَ مِرَارٍ جَمِیعًا۔ [صحیح۔ أخرجہ النسائی ۴۱۶]
(٩٤٠) عبید بن عمیر مکی فرماتے ہیں کہ سیدہ عائشہ (رض) کو یہ بات پہنچی کہ عبداللہ بن عمر (رض) فتویٰ دیتے تھے کہ عورت غسل جنابت کے وقت سر کھولے گی۔ عائشہ (رض) نے فرمایا : انھوں نے عورت کو مشقت میں ڈال دیا ہے جب کہ میں اور رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اس سے غسل کرتے تھے، ہاں ایک پیالہ صاع کے برابر یا اس سے کم رکھا ہوا تھا، میں اپنے سر پر تین مرتبہ پانی ڈالتی۔