(۹۳۸۶)وَأَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ : مُحَمَّدُ بْنُ یَعْقُوبَ حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَبْدِ الْجَبَّارٍ حَدَّثَنَا یُونُسُ بْنُ بُکَیْرٍ عَنِ ابْنِ إِسْحَاقَ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرِ بْنِ الزُّبَیْرِ عَنْ عُبَیْدِ اللَّہِ بْنِ عَبْدِ اللَّہِ بْنِ أَبِی ثَوْرٍ عَنْ صَفِیَّۃَ بِنْتِ شَیْبَۃَ قَالَتْ : لَمَّا اطْمَأَنَّ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ بِمَکَّۃَ عَامَ الْفَتْحِ طَافَ عَلَی بَعِیرِہِ یَسْتَلِمُ الْحَجَرَ بِمِحْجَنٍ فِی یَدِہِ ثُمَّ دَخَلَ الْکَعْبَۃَ فَوَجَدَ فِیہَا حَمَامَۃُ عَیْدَانٍ فَاکْتَسَرَہَا ثُمَّ قَامَ بِہَا عَلَی بَابِ الْکَعْبَۃِ وَأَنَا أَنْظُرُ فَرَمَی بِہَا۔ [حسن۔ ابن ماجہ ۲۹۴۷]
(٩٣٨٦) صفیہ بنت شیعبہ فرماتی ہیں : جب رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اطمینان کے ساتھ فتح مکہ والے سال داخل ہوئے تو آپ نے اپنے اونٹ پر سوار ہو کر طواف کیا، اپنے ہاتھ کی لاٹھی سے حجر اسود کو چھوتے پھر کعبہ کے اندر داخل ہوئے۔ اس میں لکڑی کا بنا کبوتر دیکھا تو اس کو توڑ دیا۔ پھر اس کو لے کر کعبہ کے دروازے پر آ ئے اور اس کو پھینک دیا اور میں دیکھ رہی تھی۔