hadith book logo

Sunan Al Bayhaqi: Hadith 9443

.

سنن البيهقي

9443
Sunan Al Bayhaqi
(۹۴۳۸) أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ أَخْبِرْنِی أَبُو عَمْرٍو الْمُقْرِئُ وَأَبُو بَکْرٍ الْوَرَّاقُ قَالاَ أَخْبَرَنَا الْحَسَنُ بْنُ سُفْیَانَ حَدَّثَنَا ہِشَامُ بْنُ عَمَّارٍ وَأَبُو بَکْرِ بْنُ أَبِی شَیْبَۃَ قَالاَ حَدَّثَنَا حَاتِمُ بْنُ إِسْمَاعِیلَ حَدَّثَنَا جَعْفَرُ بْنُ مُحَمَّدٍ عَنْ أَبِیہِ قَالَ: دَخَلْنَا عَلَی جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّہِ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ فَذَکَرَ الْحَدِیثَ فِی حَجِّ النَّبِیِّ -ﷺ قَالَ ثُمَّ حَلَّ النَّاسُ کُلُّہُمْ وَقَصَّرُوا إِلاَّ النَّبِیَّ -ﷺ وَمَنْ کَانَ مَعَہُ ہَدْیٌ فَلَمَّا کَانَ یَوْمَ التَّرْوِیَۃِ وَوَجَّہُوا إِلَی مِنًی أَہَلُّوا بِالْحَجِّ وَرَکِبَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ فَصَلَّی بِمِنًی الظُّہْرَ وَالْعَصْرَ وَالْمَغْرِبَ وَالْعِشَائَ وَالصُّبْحَ ثُمَّ مَکَثَ قَلِیلاً حَتَّی طَلَعَتِ الشَّمْسُ وَأَمَرَ بِقُبَّۃٍ مِنْ شَعَرٍ فَضُرِبَتْ لَہُ بِنَمِرَۃَ فَسَارَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ وَلاَ تَشُکُّ قُرَیْشٌ إِلاَّ أَنَّہُ وَاقِفٌ عِنْدَ الْمَشْعَرِ الْحَرَامِ کَمَا کَانَتْ قُرَیْشٌ تَصْنَعُ فِی الْجَاہِلِیَّۃِ فَأَجَازَہُ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ حَتَّی أَتَی عَرَفَۃَ فَوَجَدَ الْقُبَّۃَ قَدْ ضُرِبَتْ لَہُ بِنَمِرَۃَ فَنَزَلَ بِہَا۔ رَوَاہُ مُسْلِمٌ فِی الصَّحِیحِ عَنْ أَبِی بَکْرِ بْنِ أَبِی شَیْبَۃَ۔[صحیح۔ مسلم]
(٩٤٣٨) جابر بن عبداللہ (رض) نے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے حج کا واقعہ سنایا اور فرمایا : پھر سارے لوگ حلال ہوگئے اور انھوں نے بال کٹوائے ۔ سوائے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اور اس شخص کے جس کے پاس قربانی تھی تو جب ترویہ کا دن تھا اور وہ منیٰ کی طرف متوجہ ہوئے۔ انھوں نے حج کا تلبیہ کہا رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سوار ہوئے اور ظہر کی نماز منیٰ میں ادا کی اور عصر بھی اور مغرب وعشا بھی اور صبح بھی۔ پھر تھوڑی دیر تک ٹھہرے حتیٰ کہ سورج طلوع ہوگیا اور آپ نے بالوں کے قبہ کا حکم دیا ۔ اس کو نمرہ میں لگایا گیا تو رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) چلے اور قریش شک نہیں کرتے ، مگر یہ کہ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) مشعرِ حرام کے پاس ٹھہرنے والے ہیں۔ جس طرح قریش جاہلیت میں کرتے تھے تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اسے درست قرار دیا حتیٰ کہ عرفہ آئے اور دیکھا کہ قبہ نمرہ میں لگایا گیا تھا، آپ وہیں اترے۔