hadith book logo

Sunan Al Bayhaqi: Hadith 958

.

سنن البيهقي

958
Sunan Al Bayhaqi
(۹۵۹) وَبِإِسْنَادِہِمَا قَالَ وَقَالَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ -: ((کَانَتْ بَنُو إِسْرَائِیلَ یَغْتَسِلُونَ عُرَاۃً یَنْظُرُ بَعْضُہُمْ إِلَی سَوْأَۃِ بَعْضٍ ، وَکَانَ مُوسَی عَلَیْہِ السَّلاَمُ یَغْتَسِلُ وَحْدَہُ ، فَقَالُوا : وَاللَّہِ مَا یَمْنَعُ مُوسَی أَنْ یَغْتَسِلَ مَعَنَا إِلاَّ أَنَّہُ آدَرُ۔ قَالَ : فَذَہَبَ مَرَّۃً یَغْتَسِلُ فَوَضَعَ ثَوْبَہُ عَلَی الْحَجَرِ ، فَفَرَّ الْحَجَرُ بِثَوْبِہِ قَالَ فَجَمَحَ مُوسَی فِی أَثَرِہِ: ثَوْبِی حَجَرُ ، ثَوْبِی حَجَرُ۔ حَتَّی نَظَرَتْ بَنُو إِسْرَائِیلَ إِلَی سَوْأَۃِ مُوسَی فَقَالُوا : وَاللَّہِ مَا بِمُوسَی مِنْ بَأْسٍ۔ قَالَ : فَقَامَ الْحَجَرُ بَعْدَ مَا نَظَرُوا إِلَیْہِ فَأَخَذَ ثَوْبَہُ وَطَفِقَ بِالْحَجَرِ ضَرْبًا))۔ فَقَالَ أَبُو ہُرَیْرَۃَ : وَاللَّہِ إِنَّہُ نَدَبًا بِالْحَجَرِ سِتَّۃٌ أَوْ سَبْعَۃٌ ضَرْبُ مُوسَی بِالْحَجَرِ۔ رَوَاہُمَا الْبُخَارِیُّ فِی الصَّحِیحِ عَنْ إِسْحَاقَ بْنِ نَصْرٍ عَنْ عَبْدِ الرَّزَّاقِ، وَأَخْرَجَ مُسْلِمٌ الْحَدِیثَ الثَّانِی عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ رَافِعٍ عَنْ عَبْدِ الرَّزَّاقِ۔ [صحیح۔ أخرجہ البخاری ۲۷۴]
(٩٥٩) رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : ” نبی اسرائیل والے ننگے غسل کرتے تھے ۔ وہ ایک دوسرے کی شرم گاہ کو دیکھتے تھیجب کہ موسیٰ (علیہ السلام) اکیلے غسل کرتے تھے، انھوں نے کہا : اللہ کی قسم ! موسیٰ (علیہ السلام) ہمارے ساتھ اس لیے غسل کرتے کہ ان کو کوئی بیماری ہے۔ آپ علیہ اسلام ایک مرتبہ غسل کرنے کے لیے گئے اور اپنے کپڑے پتھر پر رکھے تو پتھر کپڑے لے کر بھاگ پڑا۔ موسیٰ (علیہ السلام) اس کے پیچھے بھاگے اور کہہ رہے تھے : اے پتھر ! میرے کپڑے، اے پتھر ! میرے کپڑے۔ یہاں تک کہ بنی اسرائیل نے موسیٰ (علیہ السلام) کی شرم گاہ کی طرف دیکھا تو کہنے لگے : اللہ کی قسم ! موسیٰ (علیہ السلام) کو کوئی بیماری نہیں ہے۔ ان کے دیکھنے کے بعد پتھر کھڑا ہوگیا تو انھوں نے اپنے کپڑے پکڑے اور پتھر کو مارنا شروع ہوئے۔ سیدنا ابوہریرہ (رض) فرماتے ہیں کہ اللہ کی قسم ! پتھر پر موسیٰ (علیہ السلام) کی مار کے چھ یا سات نشان تھے۔