hadith book logo

Sunan Al Bayhaqi: Hadith 9613

.

سنن البيهقي

9613
Sunan Al Bayhaqi
(۹۶۰۸)أَخْبَرَنَا أَبُو عَلِیٍّ الرُّوذْبَارِیُّ أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَکْرٍ حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ حَنْبَلٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ أَخْبَرَنَا مَعْمَرٌ عَنْ حُمَیْدٍ الأَعْرَجِ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ إِبْرَاہِیمَ التَّیْمِیِّ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ مُعَاذٍ عَنْ رَجُلٍ مِنْ أَصْحَابِ النَّبِیِّ -ﷺ قَالَ : خَطَبَ النَّبِیُّ -ﷺ النَّاسَ بِمِنًی وَأَنْزَلَہُمْ مَنَازِلَہُمْ فَقَالَ : لِیَنْزِلِ الْمُہَاجِرُونُ ہَا ہُنَا وَأَشَارَ إِلَی مَیْمَنَۃِ الْقِبْلَۃِ وَالأَنْصَارُ ہَا ہُنَا وَأَشَارَ إِلَی مَیْسَرَۃِ الْقِبْلَۃِ ثُمَّ لِیَنْزِلِ النَّاسُ حَوْلَہُمْ ۔ کَذَا وَجَدْتُہُ فِی کِتَابِی عَنْ رَجُلٍ۔ وَقَدْ رَوَاہُ أَبُو دَاوُدَ عَنْ مُسَدَّدٍ عَنْ عَبْدِ الْوَارِثِ عَنْ حُمَیْدٍ الأَعْرَجِ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ إِبْرَاہِیمَ التَّیْمِیِّ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ مُعَاذٍ التَّیْمِیِّ قَالَ : خَطَبَنَا رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ وَنَحْنُ بِمِنًی فَفُتِحَتْ أَسْمَاعُنَا حَتَّی کُنَّا نَسْمَعُ مَا یَقُولُ وَنَحْنُ فِی مَنَازِلِنَا وَطَفِقَ یُعَلِّمُہُمْ مَنَاسِکَہُمْ حَتَّی بَلَغَ الْجِمَارَ فَوَضَعَ أُصْبُعَیْہِ السَّبَّابَتَیْنِ ثُمَّ قَالَ بِحَصَی الْخَذْفِ ثُمَّ أَمَرَ الْمُہَاجِرِینَ فَنَزَلُوا مُقَدَّمِ الْمَسْجِدِ وَأَمَرَ الأَنْصَارَ أَنْ یَنْزِلُوا مِنْ وَرَائِ الْمَسْجِدِ قَالَ ثُمَّ نَزَلَ النَّاسُ بَعْدُ۔ أَخْبَرَنَاہُ أَبُو عَلِیٍّ أَخْبَرَنَا مُحَمَّدٌ حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ أَخْبَرَنَا عَبْدُ الْوَارِثِ فَذَکَرَہُ وَہَذَا ہُوَ الصَّحِیحُ۔ عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ مُعَاذٍ لَہُ صُحْبَۃٌ وَزَعَمُوا أَنَّ مُحَمَّدَ بْنَ إِبْرَاہِیمَ التَّیْمِیَّ لَمْ یُدْرِکْہُ وَأَنَّ رِوَایَتَہُ عَنْہُ مُرْسَلَۃٌ وَاللَّہُ أَعْلَمُ۔ وَرُوِّینَا عَنْ طَاوُسٍ وَغَیْرِہِ أَنَّ النَّبِیَّ -ﷺ نَزَلَ عَلَی یَسَارِ مُصَلَّی الإِمَامِ بِمِنًی۔ [صحیح۔ ابوداود ۱۹۵۱۔ احمد ۴/ ۱۶۱]
(٩٦٠٨) (الف) عبدالرحمن بن معاذ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے صحابہ میں سے کسی شخص سے روایت کرتے ہیں کہ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے لوگوں سے منیٰ میں خطاب فرمایا اور ان کو ان کی جگہوں پر اتارا ، آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : مہاجر یہاں پڑاؤ کریں اور قبلہ کی دائیں جانب اشارہ کیا اور انصار یہاں اور قبلہ کی بائیں جانب اشارہ کیا پھر لوگ ان کے اردگرد اتریں۔
اس روایت کو اسی طرح میں نے اپنی، کتاب میں ” عن رجل “ ہی پایا ہے۔
(ب) ابوداود (رض) نے یہ روایت اپنی سند سے بیان کی ” عبدالرحمن بن معاذ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ہمیں خطبہ دیا جب کہ ہم منیٰ میں تھے، ہماری سماعت تیز ہوگئی حتیٰ کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) جو فرماتے ہم (صحیح صحیح) سن رہے تھے ، حالاں کہ ہم اپنی اپنی جگہوں (مقامات) پر تھے اور رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) انھیں ان کے حج کے طریقے سکھا رہے تھے حتیٰ کہ جمرہ کے قریب پہنچ گئے ۔ آپ نے اپنی دونوں شہادت کی انگلیوں کو رکھا پھر کنکری پھینک کر بتایا ، پھر مہاجرین کو حکم دیا تو وہ مسجد کے سامنے والے حصے میں اترے اور انصار کو حکم دیا کہ وہ مسجد کی پچھلی طرف اتریں ۔ فرماتے ہیں ، پھر اس کے بعد باقی لوگوں نے بھی پڑاؤ ڈال دیا۔