(۹۶۲۵)أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ حَدَّثَنَا أَبُو جَعْفَرٍ : مُحَمَّدُ بْنُ صَالِحِ بْنِ ہَانِئٍ حَدَّثَنَا السَّرِیُّ بْنُ خُزَیْمَۃَ وَأَخْبَرَنَا أَبُو زَکَرِیَّا بْنُ أَبِی إِسْحَاقَ الْمُزَکِّی أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ : مُحَمَّدُ بْنُ یَعْقُوبَ الشَّیْبَانِیُّ حَدَّثَنَا السَّرِیُّ بْنُ خُزَیْمَۃَ حَدَّثَنَا أَبُو سَلَمَۃَ : مُوسَی بْنُ إِسْمَاعِیلَ حَدَّثَنَا وُہَیْبُ بْنُ خَالِدٍ حَدَّثَنَا أَیُّوبُ عَنْ عِکْرِمَۃَ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ : أَنَّ النَّبِیَّ -ﷺ سُئِلَ فِی حَجَّۃِ الْوَدَاعِ فَقِیلَ : یَا رَسُولَ اللَّہِ ذَبَحْتُ قَبْلَ أَنْ أَرْمِیَ فَأَوْمَأَ بِیَدِہِ وَقَالَ : لاَ حَرَجَ ۔ وَقَالَ رَجُلٌ : حَلَقْتُ قَبْلَ أَنْ أَذْبَحَ فَأَوْمَأَ بِیَدِہِ وَقَالَ : لاَ حَرَجَ ۔ فَمَا سُئِلَ یَوْمَئِذٍ عَنْ شَیْئٍ مِنَ التَّقْدِیمِ وَلاَ التَّأْخِیرِ إِلاَّ أَوْمَأَ بِیَدِہِ وَقَالَ : وَلاَ حَرَجَ ۔
رَوَاہُ الْبُخَارِیُّ فِی الصَّحِیحِ عَنْ مُوسَی بْنِ إِسْمَاعِیلَ۔ [صحیح۔ بخاری ۱۶۴۷]
(٩٦٢٥) ابن عباس (رض) فرماتے ہیں کہ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے حجِ وداع میں پوچھا گیا : میں نے رمی سے پہلے قربانی کرلی ہے، آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اپنے ہاتھ سے اشارہ کیا اور فرمایا : کوئی حرج نہیں ، ایک آدمی نے کہا : میں نے قربانی سے پہلے سر منڈا لیا ہے، آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اپنے ہاتھ سے اشارہ کیا اور فرمایا : کوئی حرج نہیں۔ آپ سے اس دن تقدیم و تاخیر کے بارے میں جس چیز کا سوال بھی کیا گیا تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اپنے ہاتھ سے اشارہ کیا اور فرمایا : کوئی حرج نہیں۔