hadith book logo

Sunan Al Bayhaqi: Hadith 9648

.

سنن البيهقي

9648
Sunan Al Bayhaqi
(۹۶۴۳)وَأَخْبَرَنَا أَبُو الْحَسَنِ الْمُقْرِئُ أَخْبَرَنَا الْحَسَنُ حَدَّثَنَا یُوسُفُ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ کَثِیرٍ حَدَّثَنَا سُفْیَانُ حَدَّثَنِی ابْنُ أَبِی لَیْلَی عَنْ عَبْدِ اللَّہِ بْنِ أَبِی مُلَیْکَۃَ عَنْ عَبْدِ اللَّہِ بْنِ عَمْرٍو قَالَ قَالَ : أَفَاضَ جِبْرِیلُ عَلَیْہِ السَّلاَمُ بِإِبْرَاہِیمَ عَلَیْہِ السَّلاَمُ إِلَی مِنًی فَصَلَّی بِہَا الظُّہْرَ وَالْعَصْرَ وَالْمَغْرِبَ وَالْعِشَائَ وَالصُّبْحَ ثُمَّ غَدَا مِنْ مِنًی إِلَی عَرَفَاتٍ فَصَلَّی بِہَا الصَّلاَتَیْنِ ثُمَّ وَقَفَ حَتَّی غَابَتِ الشَّمْسُ ثُمَّ أَتَی بِہِ إِلَی الْمُزْدَلِفَۃِ فَنَزَلَ بِہَا فَبَاتَ ثُمَّ صَلَّی بِہَا یَعْنِی الصُّبْحَ کَأَعْجَلِ مَا یُصَلِّی أَحَدٌ مِنَ الْمُسْلِمِینَ ثُمَّ وَقَفَ بِہِ کَأَبْطَإِ مَا یُصَلِّی أَحَدٌ مِنَ الْمُسْلِمِینَ ثُمَّ دَفَعَ إِلَی مِنًی فَرَمَی وَذَبَحَ وَحَلَقَ ثُمَّ أَوْحَی اللَّہُ عَزَّ وَجَلَّ إِلَی مُحَمَّدٍ -ﷺ (أَنِ اتَّبِعْ مِلَّۃَ إِبْرَاہِیمَ حَنِیفًا وَمَا کَانَ مِنَ الْمُشْرِکِینَ) [صحیح۔ ابن خزیمہ ۲۸۰۴]
(٩٦٤٣) عبداللہ بن عمرو (رض) فرماتے ہیں کہ جبریل (علیہ السلام) ابراہیم (رض) کو منیٰ لے کر گئے ، وہاں ظہر، عصر، مغرب عشا اور صبح کی نمازیں ادا کیں، پھر منیٰ سے عرفات آئے ۔ وہاں دو نمازیں ادا کیں ، پھر ٹھہرے رہے حتیٰ کہ سورج غائب ہوگیا ، پھر ان کو مزدلفہ میں لائے ، وہیں رات گزاری اور صبح کی نماز پڑھی ، جس طرح مسلمان جلدی پڑھتے ہیں، پھر وہیں ٹھہرے جس طرح مسلمان تاخیر سے نماز پڑھتے ہیں، پھر منیٰ گئے ، رمی کی ، قربانی کی اور سر منڈایا، پھر اللہ نے محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی طرف وحی کی کہ ابراہیم (علیہ السلام) کے دین کی پیروی کرو جو یکسو تھا اور مشرکوں میں سے نہ تھا۔